پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم کے والد انتقال کر گئے ہیں۔منگل کو سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر گلوکار نے اپنے والد کے ہمراہ پرانی تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کے انتقال کی تصدیق کی۔اپنی پوسٹ میں عاطف اسلم نے والد کے نام آخری پیغام لکھا اور ان سے محبت کا اظہار کیا۔
View this post on Instagram A post shared by Atif Aslam (@atifaslam)
سوشل میڈیا پر مداحوں، شوبز اور میوزک انڈسٹری سے وابستہ معروف شخصیات نے عاطف اسلم سے افسوس کا اظہار کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق عاطف کے والد کچھ عرصے سے علیل تھے۔