شاہ رخ خان ایک ارب 40 کروڑ ڈالر کی دولت کے مالک، انڈیا کے امیر ترین اداکار بن گئے

image
شاہ رخ خان کے مداحوں کے لیے خوشی کی خبر یہ ہے کہ اس بار بالی وڈ کے ’کنگ خان‘ نے  امیر ترین سلیبریٹیز کی فہرست میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

ہورن انڈیا رچ لسٹ 2025 جاری کر دی گئی ہے جس کے مطابق شاہ رخ خان انڈیا کے امیر ترین اداکار بن گئے ہیں۔

انڈین اخبار دی انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق اگرچہ مجموعی فہرست میں مکیش امبانی اور گوتم اڈانی جیسے بڑے صنعت کار سرفہرست ہیں، لیکن شوبز کی دنیا میں شاہ رخ خان اور ان کا خاندان سب سے آگے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان کی کل دولت 124.9 ارب انڈین روپے (تقریباً ایک ارب 40 کروڑ امریکی ڈالر) ہو چکی ہے، جو انہیں پہلی بار باضابطہ طور پر ارب پتیوں کی صف میں لے آئی ہے۔

یہ دولت انہیں ہالی وڈ کے بڑے ناموں جیسے ریحانہ اور ٹائیگر ووڈز (دونوں کی دولت 1.4 ارب ڈالر) کے برابر لا کھڑا کرتی ہے، تاہم وہ اب بھی ٹیلر سوئفٹ (1.6 ارب ڈالر) اور کم کارڈیشین (1.7 ارب ڈالر) سے پیچھے ہیں۔

شاہ رخ خان کی دولت کا سب سے بڑا ذریعہ؟شاہ رخ خان کی دولت کا سب سے بڑا ذریعہ ان کی کمپنی ریڈ چیلیز انٹرٹینمنٹ ہے، جسے انہوں نے اپنی اہلیہ گوری خان کے ساتھ 2002 میں قائم کیا تھا۔ یہی پروڈکشن ہاؤس ان کے بیٹے آریان خان کے نیٹ فلکس شو کا بھی پروڈیوسر ہے، جو ان دنوں کامیابی سے چل رہا ہے ۔

 شاہ رخ خان کی دولت جوہی چاولہ، ریتک روشن اور کرن جوہر جیسی بڑی سلیبریٹیز کی مشترکہ دولت سے بھی زیادہ ہے۔

جوہی چاولہ اور اُن کے خاندان کی مجموعی دولت 77.9 ارب انڈین روپے سے زیادہ ہے۔

جوہی چاولہ اور ان کے شوہر جے مہتا کی آمدنی کا بڑا ذریعہ آئی پی ایل ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز میں ان کا حصہ ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس ٹیم میں شاہ رخ خان بھی شریک مالک ہیں۔

ریتک روشن اور خاندانریتک روشن اور ان کے خاندان کی مجموعی دولت 20.6 ارب انڈین روپے ہے۔ ان کی  زیادہ تر آمدنی ان کی فٹنس اور لائف سٹائل برانڈ ایچ آر ایکس سے آتی ہے جو فیشن اور فٹنس مارکیٹ میں تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔

کرن جوہرفلم ساز کرن جوہر کی کل آمدنی 18.8 ارب انڈین روپے ہے۔ انہوں نے اپنی کمپنی دھرما پروڈکشنز کا ایک بڑا حصہ گذشتہ سال آدار پوناوالا کو فروخت کیا۔ اس کے علاوہ ان کی ملکیت میں ٹایانی جیولری اور ممبئی کے مشہور ریسٹورنٹ نیوما ہیں جبکہ ان کی ایک ٹیک سٹارٹ اپ میں بھی سرمایہ کاری ہے۔

امیتابھ بچن اور خاندانامیتابھ بچن اور ان کے خاندان کی کل دولت 16.3 ارب انڈین روپے ہے۔ انہوں نے مختلف سٹارٹ اپس میں سرمایہ کاری کر رکھی ہے۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US