افغانستان میں موبائل فون کالز بتدریج بحال ہونا شروع

image

افغانستان میں موبائل نیٹ ورکس میں آنے والی بڑی تکنیکی خرابی کے بعد فون کالز سروس بتدریج بحال ہورہی ہے۔

مواصلات کے تکنیکی شعبے کے حکام کا کہنا ہے کہ متعلقہ ٹیمیں خدمات کو مکمل طور پر بحال کرنے کے لیے مسلسل سرگرم ہیں۔

کچھ صوبوں کے صارفین نے تصدیق کی ہے کہ موبائل کالز کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگیا ہے، تاہم بعض علاقوں میں اب بھی مشکلات موجود ہیں۔

قبل ازیں افغان طالبان کی جانب سے پورے افغانستان میں انٹرنیٹ پر پابندی کی افواہ تھی جس پر ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے وضاحت دیتے ہوئے کہا تھا کہ پورے افغانستان میں انٹرنیٹ کی پرانی فائبر سڑ چکی ہے جسے چینج کررہے ہیں، انہوں نے انٹرنیٹ پر پابندی کی افواہوں کی تردید کی تھی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US