خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ، 14 دہشت گرد ہلاک، 20 سے زائد زخمی

image

بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے زہری میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران فتنہِ الہندوستان کے خلاف آپریشن میں 14 دہشت گرد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن میں دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ کیے گئے۔ کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے اپنے مؤثر اقدامات سے علاقے میں سیکیورٹی کی صورتحال مستحکم رکھی۔

آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے اور دہشت گردی کے خاتمے تک آپریشنز جاری رکھیں گی ۔

سیکیورٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ فتنہِ الہندوستان گروپ کو حالیہ دنوں میں مختلف علاقوں میں ناکامیوں کا سامنا رہا ہے، سیکیورٹی فورسز نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوام کے تحفظ اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US