پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ، عمران ریاض کے وارنٹ گرفتاری جاری

image

خیبرپختونخوا میں مشیر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ مصدق عباسی، ڈائریکٹر اینٹی کرپشن صدیق انجم اور صحافی عمران ریاض کے خلاف الیکٹرانک کرائم ایکٹ (پیکا) کے تحت مقدمہ درج ہونے کے بعد ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق متعلقہ تھانے میں درج مقدمے میں ملزمان پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے پیکا ایکٹ کی مختلف شقوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایسے اقدامات کیے جو قابل گرفت جرم کے زمرے میں آتے ہیں۔

عدالت نے تفتیشی ٹیم کی درخواست پر تینوں نامزد افراد کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کے احکامات جاری کیے۔

قانونی ماہرین کے مطابق پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمات عام طور پر الیکٹرانک ذرائع کے غلط استعمال، بدعنوانی یا اشتعال انگیز مواد کی اشاعت سے متعلق ہوتے ہیں جن میں قید اور جرمانہ دونوں کی سزا دی جا سکتی ہے۔

ذرائع کے مطابق پولیس اور تفتیشی اداروں نے وارنٹ کی تعمیل کے لیے کارروائیاں شروع کر دی ہیں تاہم تاحال تینوں شخصیات کی جانب سے اس مقدمے پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US