راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ نمبر 8 کا ضمنی الیکشن، مسلم لیگ کے امیدوار نے میدان مار لیا

image

راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کے وارڈ نمبر 8 میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں حکمران جماعت مسلم لیگ کے امیدوار ملک عبدالصمد حسین نے 654 ووٹوں کی برتری سے میدان مار لیا۔

وارڈ نمبر 8 کی یہ نشست رکنِ کنٹونمنٹ بورڈ حافظ حسین کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی، جس کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اس نشست پر ضمنی الیکشن کے انعقاد کی منظوری دی۔ انتخابی عمل پرامن ماحول میں مکمل ہوا، جہاں ووٹنگ صبح سے شام تک جاری رہی۔

الیکشن کے دوران پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے تھے، انتخابی عمل کی نگرانی ریٹرننگ آفیسر اور ایڈیشنل ایگزیکٹیو آفیسر ارشد خان نے کی۔

غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق:

• مسلم لیگ کے امیدوار ملک عبدالسمّد حسین نے 2679 ووٹ حاصل کیے۔

• آزاد امیدوار ملک عبدالکریم خان (انتخابی نشان: کرکٹ وکٹ) نے 2025 ووٹ حاصل کیے۔

• آزاد امیدوار ملک آغا بابر خان نے 606 ووٹ حاصل کیے۔

• تحریک لبیک پاکستان کے امیدوار عثمان مرشد نے 104 ووٹ حاصل کیے۔

یوں حکمران جماعت مسلم لیگ نے وارڈ نمبر 8 کی نشست پر دوبارہ اکثریتی ووٹ حاصل کرلیے۔ انتخابی عمل کے دوران کسی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US