شاہین شاہ آفریدی نے افغانستان کے کپتان راشد خان کو سوشل میڈیا پر کیوں بلاک کردیا؟

image

شاہین شاہ آفریدی نے افغانستان کے کپتان اور لیگ اسپنر راشد خان کو سوشل میڈیا پر بلاک کر دیا ہے۔

یہ سخت اقدام انہوں نے راشد خان کی ایک ٹویٹ کے بعد کیا جس میں انہوں نے افغانستان میں ہلاک ہونے والے تین کلب کرکٹرز کے بارے میں بات کی تھی، اور پاکستان کے حوالے سے سخت الفاظ استعمال کیے تھے۔

یاد رہے شاہین اور راشد دونوں ہی پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرتے ہیں اور شاہین کی کپتانی میں پچھلے پی ایس ایل کا ٹائٹل جیتا تھا۔

شاہین ہے راشد خان کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے بلاک کر کے یہ واضح پیغام دے دیا کہ وہ ان کی ٹویٹس سے متفق نہیں ہے اور ان کے لیے بھی ملکی وقار کی بہت اہمیت ہے۔

افغانستان میں کرکٹرز کی اموات کے افسوسناک واقعے کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اور افغانستان کرکٹ بورڈ نے بیانات دیے ہیں جس میں انہوں نے پاکستان کا نام لیے بغیر یہ تاثر دینے کی کوشش کی ہے کہ کلب کرکٹرز کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا گیا۔

حیران کن طور پر آئی سی سی نے آج تک ایشیا کپ میں جس انداز سے بھارت نے سیاست کو شامل کیا اس پر کوئی بیان نہیں دیا ہے۔

ماضی میں بھی افغانستان کرکٹ بورڈ ہمیشہ بھارتی کرکٹ بورڈ کا ساتھ دیتا آیا ہے اس کے باوجود کہ پاکستان نے ان کو انٹرنیشنل کونسل میں ٹیسٹ ممبر بننے میں بہت مدد کی تھی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US