قومی ون ڈے اسکواڈ کا کپتان اب کس کو بنایا جارہا ہے؟

image

پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکٹرز اور ایڈوائزرز پیر کے دن فیصلہ کریں گے کہ آیا قومی ون ڈے اسکواڈ کے کپتان کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے یا نہیں۔

پی سی بی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ قومی ٹیم کے وائٹ بال کے ہیڈ کوچ مائیک ھیسن نے چیئرمین محسن نقوی کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے گزارش کی تھی کہ سلیکٹرز کی اور ایڈوائزری بورڈ کی ایک میٹنگ بلائی جائے جس میں او ڈی آئی اسکواڈ کی کپتانی پر بات چیت ہوسکے۔

اس وقت وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان ون ڈے ٹیم کی کپتانی کرتے آئے ہیں لیکن ذرائع کے مطابق اب سلمان علی آغا اور شاہین شاہ آفریدی میں سے کسی کو کپتان بنانے کے لیے ان کا نام لیا جا رہا ہے۔

سلیکشن کمیٹی میں ایس ایچ شفیق اظہر علی علیم ڈار اور عاقب جاوید شامل ہیں جبکہ ایڈوائزری بورڈ میں سرفراز احمد اور سکندر بخت شامل ہیں۔

پیر کے روز یہ سب ہیڈ کوچ کے ساتھ ملاقات کر کے او ڈی آئی ٹیم کی کپتانی اور دوسرے معاملات پر بات چیت کریں گے۔ پاکستان نے ساؤتھ افریقہ کے خلاف تین او ڈی آئی سیریز کھیلنی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US