پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کے لیے خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔
ذرائع کے مطابق یہ درخواست پیر کے روز سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہے، جس میں وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ بطور پارٹی رہنما اور صوبے کے وزیر اعلیٰ، ان کا چیئرمین عمران خان سے ملاقات کا قانونی و آئینی حق ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ملاقات کی اجازت دینے کے احکامات جاری کرے تاکہ سیاسی و انتظامی امور پر مشاورت کی جا سکے۔
واضح رہے کہ عمران خان اڈیالہ جیل میں قید ہیں اور ان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی متعدد درخواستیں پہلے بھی عدالتوں میں دائر کی جا چکی ہیں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ پیر کو اس درخواست پر باقاعدہ سماعت کرے گی۔