وفاقی وزیرِ داخلہ کا گوجرانوالہ نادرا سینٹر کا دورہ، مسائل کے فوری حل کی ہدایت

image

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے نادرا سینٹر گوجرانوالہ کا دورہ کرتے ہوئے شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور خدمات کے معیار کا جائزہ لیا۔ دورے کے دوران انہوں نے مختلف کاؤنٹرز پر جاکر عملے سے گفتگو کی اور دستاویزات کے اجراء کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کی ہدایات دیں۔

وزیرِ داخلہ نے سینٹر میں موجود شہریوں سے براہ راست مسائل دریافت کیے۔ شہریوں نے مجموعی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ اب انہیں پہلے کی نسبت کم انتظار کرنا پڑتا ہے۔ محسن نقوی نے رش والے علاقوں کا تفصیلی معائنہ کیا اور ہدایت کی کہ شہریوں کو کسی قسم کی تاخیر یا رکاوٹ کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

انہوں نے واضح کیا کہ نادرا سینٹر آنے والا ہر شہری وی آئی پی ہے۔ اس کے کام کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے اور دستاویزات مقررہ وقت پر مہیا کی جائیں۔

محسن نقوی نے عملے کی محنت اور سرگرم کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ سہولیات کی مزید بہتری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے نادرا انچارج کو موقع پر ہی شہریوں کے مسائل کے فوری حل کے احکامات جاری کیے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US