پاکستان اور چین نے کوانٹم کمپیوٹنگ اور جدید ٹیکنالوجیز کے شعبے میں تعاون کیلیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کردیے۔
خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی معاونت سے کوانٹم ٹیکنالوجی کی ترقی کی جانب اہم اقدام کے طور پر سی پیک فیز II کے تحت نیشنل سینٹر فار کوانٹم کمپیوٹنگ کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔
معاہدے کے تحت تحقیق وتربیت، ترقی، جدت اور ماہرین کے تبادلے میں تعاون کو فروغ دیا جائے گا، اعلیٰ ٹیکنالوجی اور جدید تحقیق کی بدولت نہ صرف ملکی معیشت مضبوط بلکہ صنعتی و سائنسی ترقی بھی ممکن ہوگی۔
کوانٹم کمپیوٹنگ شعبہ صحت، توانائی اور موسمیاتی تبدیلی کی تحقیق میں بھی کلیدی کردار ادا کرے گی۔ جدید کوانٹم ٹیکنالوجی سائبر سیکیورٹی، ٹریفک اور لاجسٹکس کے ساتھ ساتھ دفاعی شعبے میں بھی ترقی کی ضامن ہے، جدید چینی کمپنیوں کی شمولیت سے ملکی معیشت مستحکم اور مقامی صنعتیں جدید رجحانات سے مستفید ہوں گی۔
ملکی معیشت کے استحکام اور ترقی کیلیے ایس آئی ایف سی اپنا کردار ادا کر رہی ہے، پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلیے ڈیجیٹل انقلاب ایس آئی ایف سی کی اولین ترجیحات کا حصہ ہے۔