کراچی: ڈی آئی جی ٹریفک کے زیر استعمال گاڑی کا بھی ای چالان

image

کراچی: ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف ٹریفک پولیس پیر محمد شاہ کے زیر استعمال سرکاری گاڑی کا بھی ای چالان ہوگیا۔

ڈی آئی جی ٹریفک نے چالان کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ گاڑی کا چالان گارڈن کے قریب ہوا، انہوں نے بتایا کہ ڈرائیور کے سیٹ بیلٹ نہ پہننے کی وجہ سے 10 ہزار روپے کا چالان ہوا، یقینی طور پر چالان بھروں گا۔

ڈی آئی جی ٹریفک نے کہا کہ گاڑی سندھ پولیس سی پی او کے ایڈریس پر رجسٹرڈ ہے، چالان کے بعد ڈرائیور کو سیٹ بیلٹ استعمال کرنے کی سختی سے ہدایت کی گئی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US