آزاد کشمیر میں وزیراعظم کے امیدوار کا نام پیپلز پارٹی نے فائنل کرلیا

image

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر میں وزیراعظم کے امیدوار کا نام فائنل کرلیا۔

آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی میں ان ہاؤس تبدیلی کے سلسلے میں پیپلز پارٹی نے وزارتِ عظمیٰ کے لیے چوہدری یاسین کے نام کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق چوہدری یاسین کے نام کا اعلان بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے زرداری ہاؤس میں کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اس موقع پر پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی قیادت بھی موجود تھی۔

ذرائع کے مطابق وزارتِ عظمیٰ کے لیے چوہدری یاسین، لطیف اکبر، فیصل ممتاز راٹھور اور سردار یعقوب کے ناموں پر غور کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم آزاد کشمیر انوار الحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد کل آزاد کشمیر اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرائی جائے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US