نصیرآباد نوتال کے قریب دہشت گردوں نے جعفر ایکسپریس پر راکٹ حملہ کردیا۔
نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر نوتال کے قریب راکٹ حملہ کیا گیا، حملے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
پولیس حکام کے مطابق حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کی تاہم حملہ آور فرار ہوگئے، علاقے میں سیکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن جاری ہے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ جعفرآباد ایکسپریس بحفاظت ڈیرہ مراد جمالی پہنچ گئی ہے۔
ڈیرہ مراد جمالی شاہ پمپ کے قریب پولیس گاڑی پر ہونے والے دستی بم حملے میں دو پولیس اہلکاروں سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے۔