گود میں بچی تھی اور طلاق ہوگئی۔۔7 برس بعد شوبز میں واپس آنے والی آمنہ شیخ نے پہلی اور دوسری شادی سے متعلق حقائق بتا دیے

image

"میں نے اداکاری چھوڑنے کی تمام وجوہات پہلے بھی بتا دی تھیں۔ میری ذاتی زندگی میں بہت بڑی تبدیلی آئی۔ ہاں، طلاق ایک بڑی وجہ تھی, شادی نہیں چل سکی۔ میری گود میں بچی تھی اور مجھے سب کچھ سمجھنے، سنبھلنے اور ٹھیک ہونے کے لیے وقت چاہیے تھا۔ بیرون ملک مواقع بھی تھے، میں امریکی شہری ہوں، میری بیٹی بھی، اور میرا خاندان پہلے ہی وہاں موجود تھا، اس لیے امریکہ جانا آسان فیصلہ تھا۔ میری ذاتی زندگی میڈیا سے جڑی ہوئی تھی، اسی لیے مکمل وقفہ ضروری تھا۔ بہت زیادہ الجھن اور منفی پن تھا جسے میں برداشت نہیں کر پارہی تھی۔ مجھے اپنی بچی کو سنبھالنا تھا، اس لیے کچھ عرصہ امریکا گئی۔ میرے خاندان نے میرا بہت ساتھ دیا۔ انہوں نے مجھے دوبارہ سوچنے، خود کو سنبھالنے اور پہچاننے کا موقع دیا۔ بعد میں دبئی منتقل ہوئی، وہاں عمر سے ملاقات ہوئی۔ ہمارے گھر والے شامل تھے اور سب کچھ ایک سوچا سمجھا فیصلہ تھا, کوئی جلد بازی نہیں۔"

"میں اپنی فیملی کو ذاتی فائدے یا سوشل میڈیا کی بے صبری کے لیے سامنے نہیں لانا چاہتی۔ میری پیشہ ورانہ شناخت مختلف ہے، لوگ میری زندگی کے اتار چڑھاؤ سے واقف ہیں۔ میں اپنی بچی کو سوشل میڈیا پر ظاہر نہیں کرتی، اور میرے پرائیویٹ اکاؤنٹس بھی نہیں۔ یہ رسک ہے، اور مجھے اس چیز کا شوق بھی نہیں۔"

کراچی سے تعلق رکھنے والی باصلاحیت اداکارہ آمنہ شیخ نے ایک طویل عرصے بعد ڈرامہ کیس نمبر 9 کے ذریعے میڈیا دنیا میں واپسی کی ہے۔ سات سال کے تعطل کے بعد منظر عام پر آنے والی آمنہ کی واپسی نے مداحوں کو خوش کر دیا، جنہوں نے ان کی پرفارمنس کو ایک مرتبہ پھر بے حد سراہا ہے۔

ذاتی زندگی میں بڑے اتار چڑھاؤ سے گزرنے والی آمنہ شیخ نے حال ہی میں ایک تفصیلی انٹرویو میں کھل کر بتایا کہ شادی کے خاتمے، بچی کی پیدائش اور اندرونی بحرانوں نے انہیں شوبز سے دور رہنے پر مجبور کیا۔ ان کے مطابق میڈیا کے شور اور ماحول سے دور رہ کر انہوں نے خود کو سنبھالنے اور دوبارہ کھڑا ہونے کا حوصلہ پایا۔

آمنہ نے اس دوران نہ صرف اپنی زندگی کو ازسرِنو ترتیب دیا بلکہ ایک نئے سفر کا آغاز بھی کیا۔ دبئی منتقل ہونے کے بعد انہوں نے اپنے اہل خانہ کی رہنمائی اور مشورے سے دوسری شادی کی، جسے وہ ایک سوچا سمجھا فیصلہ قرار دیتی ہیں۔

مداحوں کا کہنا ہے کہ آمنہ شیخ کی سوچ، وقار اور مضبوط شخصیت انہیں دوسرے فنکاروں سے منفرد بناتی ہے۔ انہوں نے ذاتی آزمائشوں کو خاموشی سے جھیلا اور شہرت کی روشنی سے دور رہ کر اپنی زندگی کو نئے سرے سے بسایا۔ ان کی سنجیدہ اور مثبت اپروچ آج کے شور بھرے ڈیجیٹل زمانے میں بھی ایک مثال سمجھی جا رہی ہے، جہاں وہ ایک محفوظ، باوقار اور متوازن زندگی کو ترجیح دیتی ہیں۔

آمنہ شیخ کی یہ واپسی نہ صرف ان کی فنکارانہ پہچان کی تکمیل ہے بلکہ ایک ایسی عورت کی کہانی بھی ہے جس نے ہر مشکل کے باوجود خود کو بہتر بنانے کا راستہ منتخب کیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US