اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کر دیا ہے۔
سیف اللہ ابڑو نے بیان میں کہا کہ ”میری اہلیہ کی گرفتاری کے وقت میری پارٹی نے آواز بلند نہیں کی“۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب ہماری حکومت آئی تو اسی طرح کے اقدامات بیرسٹر علی ظفر بھی کریں گے۔
سیف اللہ ابڑو نے کہا کہ میں نے اپنے فیلڈ مارشل کی وجہ سے ووٹ دیا۔ واضح رہے کہ انہوں نے سینیٹ میں 27 ویں ترمیم کے حق میں ووٹ دیا تھا۔
یہ فیصلہ پارٹی میں اور سیاسی حلقوں میں زیر بحث ہے اور اس کے اثرات آنے والے دنوں میں واضح ہوں گے۔