Achari Samosa

Achari Samosa is regarded among the popular dishes. Read the complete Achari Samosa with ingredient details and method. It is a simple recipe and all required ingredients are easily available. Prepare the dish as per the Achari Samosa from top chefs and add the true flavor or taste to your food. You can also share this recipe with your friends and family members.

recipe

Person Person

6

time Time

0:25 - 0:15

comments Comments

0

reviews Views

804

star Rating

ratingratingratingratingrating

submit Submited by

almas from khi
اچاری سموسہ (INGREDIENTS)
  1. آلو آدھا کلو ابلے، چھلے اور پسے ہوئے
  2. نمک حسب ضرورت
  3. لال مرچ ایک کھانے کا چمچ کُٹی ہوئی
  4. زیرہ ایک چائے کا چمچ
  5. ثابت دھنیا ایک چائے کا چمچ
  6. رائی ایک چوتھائی چائے کا چمچ
  7. کلونجی ایک چوتھائی چائے کا چمچ
  8. میتھی دانہ ایک چوتھائی چائے کا چمچ
  9. کری پتہ آٹھ سے دس عدد
  10. ہرا دھنیا ایک کھانے کا چمچ اگر ضرورت ہو تو
  11. ہری مرچ دو عدد اگر ضرورت ہو تو
  12. تیل دو کھانے کے چمچ
  13. سموسہ پٹی حسب ضرورت
  14. انڈہ ایک عدد پھینٹا ہوا
METHOD
  • ایک فرائنگ پین میں تیل گرم کرکے اس میں کری پتے، رائی، کلونجی، میتھی دانہ اور ایک چائے کا چمچ لال مرچ ڈال کر چمچے کی مدد سے اچھی طرح مکس کریں یہاں تک کہ کری پتے مصالحوں میں اچھی طرح شامل ہوجائے۔
  • اب ایک پیالے میں آلو، زیرہ، باقی لال مرچ، ثابت دھنیا، ہرا دھنیا، ہری مرچ، نمک، کری پتے والے مصالحے اور تیل ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
  • اب ایک سموسہ پٹی میں اس مکسچر کو بھر کر انڈے کے ساتھ کناروں کو بند کریں۔
  • باقی سموسہ پٹی کے ساتھ بھی یہی عمل دہرائیں۔
  • گرم تیل میں فرائی کریں اور سرو کریں۔
Reviews & Discussions