ابلے ہوئے آلو ہاتھ سے مسل لیں- بیسن میں نمک٬ دھنیا٬ پسی ہوئی کھٹائی٬ کٹی ہوئی لال مرچ اور پانی ڈال کر آمیزہ بنا لیں- ابلے ہوئے آلوؤں میں دھنیا٬ پودینہ٬ ہری مرچ٬ پیاز٬ زیرہ٬ نمک٬ کلونجی٬ رائی اور کٹی ہوئے لال مرچ ڈال کر مکس کریں اور چھوٹی چھوٹی بالز بنا لیں اور بیسن کے آمیزے میں ڈپ کر کے گرم تیل میں تل لیں-