ایک برتن میں پانی ابال لیں اور اس میں گوبھی کے پھول اور آلو ڈال کر 5منٹ ابال لیں۔ گھیا توری اور سبز پھلیاں ڈال کر دو منٹ مزیداابالیں۔ سبز مرچ کے بیج نکال کر موٹا موٹا کاٹ لیں۔ ادرک کو باریک کاٹ کر ایک چھوٹے پیالے میں سبزمرچوں کے ساتھ یکجا کر یں۔ گلی ہوئی سبزیوں کا پانی نکال دیں اور انہیں ایک بڑے پیالے میں ادرک اور سبز مرچوں کے ساتھ شامل کر یں اس میں دہی، دھنیا اور ہلدی ڈالیں اور حسب منشا نمک اور کالی مر چ ڈالیں۔ فرائینگ پین میں گھی گرم کر یں اور اس میں سبزیوں کا مکسچر ڈال کر تیز آنچ پر دومنٹ پکائیں اور کبھی کبھی چمچہ چلا دیں۔ گرم مصالحہ اور ثابت زیرہ ڈالیں اور 2منٹ پکائیں۔ چینی اور باقی مصالحے ڈالیں اور اس وقت تک پکائیں جب تک کہ پانی خشک نہ ہو جائے۔