گائے کے گوشت کے پارچے بنائیں۔ پیاز باریک کتر لیں۔ کارن فلور اور باقی مصالحوں کا آمیزہ بنائیں گوشت کے پارچوں کو اس میں شامل کر کے انگلیوں کے ساتھ گوشت میں رچائیں۔ یہ مصالحے تین منٹ تک اس میں رچنے دیں۔ بڑے فرائی پین میں آئل بگھار یں۔ گرم ہونے پر باریک کترا ہوا پیاز اس میں چھوڑ کر تین منٹ تیز آگ پر فرائی کر یں۔ اب اسے پانی میں ایک طرف رکھ دیں اور گوشت کے آمیزے کے ساتھ فرائی پین کے وسط میں ڈال دیں اور اس کے ساتھ ہی حسب ضرورت پانی شامل کر دیں۔ ڈیڑھ منٹ تیز آگ پر فرائی کر یں اور پھر اس میں پیاز کے ساتھ ملا کر تین یا چار منٹ پکائیں۔ اب اسے گرم گرم پیش کر یں۔