Bharwan Mirche Recipe in Urdu

Bharwan Mirche Recipe in Urdu is regarded among the popular dishes. Read the complete Bharwan Mirche Recipe in Urdu with ingredient details and method. It is a simple recipe and all required ingredients are easily available. Prepare the dish as per the Bharwan Mirche Recipe in Urdu from top chefs and add the true flavor or taste to your food. You can also share this recipe with your friends and family members.

recipe

Person Person

4

time Time

0:40 - 0:25

comments Comments

0

reviews Views

8234

star Rating

ratingratingratingratingrating

submit Submited by

Roma from Rawalpindi
بھرواں مرچیں (INGREDIENTS)
  1. شملہ مرچیں تین عدد
  2. تیل ایک کھانے کا چمچہ
  3. مکھن دو چائے کے چمچے
  4. پیاز(چوپ کر لیں) ایک عدد
  5. لہسن کے جوے دو عدد(کوٹ لیں)
  6. چاول کپ
  7. ہلدی پاؤڈر چائے کا چمچہ
  8. زیرہ چائے کا چمچہ
  9. سونف چائے کا چمچہ
  10. دھنیا پاؤڈر ایک چائے کا چمچہ
  11. ٹماٹر ایک کپ
  12. مرغی کی یخنی ایک کپ
  13. تیز پات ایک کپ
  14. نمک اور سیاہ مرچ پاؤڈر حسب ذائقہ
  15. جھینگے 200گرام(ابلے ہوئے)
  16. ناریل دو کھانے کے چمچے
  17. کریم اور پیپریکا حسب ضرورت
  18. چینی ایک چٹکی
METHOD
  • شملہ مرچوں کو دوحصوں میں کاٹ لیں اور ان کے بیج نکال لیں۔ ایک سوس پین میں پانی ابال لیں اور انہیں ابلتے پانی میں ڈال کر چند منٹوں تک پکائیں اس کے بعد نکال لیں۔ایک فرائنگ پین میں مکھن اور تیل گرم کر یں اور اس میں پیاز اور لہسن ڈال کر نرم ہو جانے تک تل لیں۔ اس کے بعد اس میں چاول، ہلدی پاؤڈر، زیرہ، سونف ، دھنیا پاؤڈر ڈال کر ہلکی آنچ پر کچھ دیر پکائیں اس کے بعد ٹماٹر، یخنی، تیز پات ، نمک ، سیاہ مرچ پاؤڈراور چینی ڈال کر ڈھک دیں اور بالکل ہلکی آنچ پر 25منٹ کے لئے پکائیں۔ جب چاول گل جائیں تو اس میں سے تیز پات نکال دیں اور جھینگے اور ناریل شامل کر کے مکس کر لیں۔ تمام شملہ مرچوں کو ایک بیکنگ ڈش میں رکھیں اور ان میں چاول مکسچر ڈال کر بھر لیں اور ڈھک کر 160C پر30منٹ کے لئے بیک کر لیں۔ اس کی بعد کریم اور پیپر یکا سے سجا کر پیش کر یں۔
Reviews & Discussions