چکن کے چھوٹے ٹکڑے کاٹ لیں۔
کالی مرچ، ہری مرچ، پسی لال مرچ، اجوائن، سرکہ، نمک، ادرک اور لہسن کا پیسٹ ڈال کر اچھی طرح سے مکس کرلیں۔
اب اسے ایک پین میں ڈال کر ہلکی آنچ پر گَلا لیں۔
اگر ضرورت ہو تو اس میں تھوڑا سا پانی بھی ڈال دیں اور اچھی طرح خشک کرلیں۔
اب اسے ایک پیالے میں ڈال کر اس گلے ہوئے چکن کے ریشے بنالیں۔