Chicken Cheese Melba

Chicken Cheese Melba is regarded among the popular dishes. Read the complete Chicken Cheese Melba with ingredient details and method. It is a simple recipe and all required ingredients are easily available. Prepare the dish as per the Chicken Cheese Melba from top chefs and add the true flavor or taste to your food. You can also share this recipe with your friends and family members.

recipe

Person Person

6

time Time

0:05 - 0:10

comments Comments

0

reviews Views

732

star Rating

ratingratingratingratingrating

submit Submited by

warda from khi
چکن چیز میلبا (INGREDIENTS)
  1. چکن بریسٹ دو عدد اُبلے ہوئے
  2. بریڈ سلائس تین سے چار عدد
  3. مکھن ایک کھانے کا چمچ
  4. لہسن کے جوئے تین سے چار عدد
  5. ہری پیاز ایک عدد کٹی ہوئی
  6. کریم چیز چار کھانے کے چمچ
  7. پارسلے ایک چوتھائی گٹھی کٹی ہوئی
  8. اوریگانو آدھا چائے کا چمچ
  9. چیڈر چیز پچیس گرام
  10. نمک حسب ذائقہ
  11. کالی مرچ پاؤڈر ایک چوتھائی چائے کا چمچ
  12. آئس برگ آدھا پھول
  13. سلاد کے پتے ایک چھوٹی گٹھی
  14. کھیرا ایک عدد
  15. ٹماٹر ایک عدد
METHOD
  • پہلے بریڈ سلائس کو تکون کاٹ کر ایک کے دو لیئر کاٹ لیں اور اسے اوون ٹرے میں پھیلا کر پانچ سے چھ منٹ کے لیے دو سو ڈگری پر سینک لیں۔
  • اچھا سا سنہری رنگ آنے پر اوون سے نکال لیں۔
  • اب چوپر میں چکن بریسٹ، مکھن اور لہسن کے جوئے شامل کرکے خوب اچھی طرح سے پیس لیں۔
  • جب یہ پس جائے تو اس میں ہری پیاز، کریم چیز، پارسلے، اوریگانو اور چیڈر چیز شامل کرکے خوب اچھی طرح دوبارہ پیس لیں۔
  • جب تمام اجزاء یک جان ہو جائیں تو اس میں نمک اور پسی کالی مرچ بھی شامل کر دیں۔
  • اب اس پیسٹ کو نکال کر پائپنگ بیگ میں بھر کر ایک طرف رکھ دیں۔
  • ایک پیالے میں آئس برگ، سلاد پتے، کھیرا اور ٹماٹر کو سلائس کرکے اچھی طرح مکس کرلیں۔
  • اب پلیٹر پر سلاد ایک طرف رکھیں۔
  • سکے ہوئے بریڈ سلائس پر پائپنگ بیگ کی مدد سے مکسچر ڈالتے جائیں اور پلیٹر پر رکھ کر سرو کریں۔
Reviews & Discussions