ایک چوتھائی کپ گرم پانی میں خشک خمیر اور چینی مکس کرکے ایک طرف رکھ دیں۔
آٹے کو چھان کر اس میں نمک، آئل اور خمیر والا مکسچر شامل کردیں۔
اب اس مکسچر کو گرم دودھ سے گوندھ کر ڈو بنالیں۔
اب ڈو کے پیڑے بنالیں اور اس پر تھوڑا سا تیل چھڑک کر ململ کے کپڑے سے ڈھانپ دیں۔
اب اسے ایک گھنٹے کےلئے چھوڑ دیں۔
پھر ہموار سطح پر گول دائرے کی طرح بنالیں۔
پیزا کٹر یا چھری کی مدد سے دائرے کو آئل کے ساتھ برش کریں اور اسے آٹھ تکون کی شکل میں بنالیں۔
ایک عدد تکون میں چکن مکسچر شامل کردیں اور ڈیزائن کے لئے تکون پر ایک چھوٹا سا کٹ لگائیں۔
اب اسے اسپرنگ رول کی طرح رول کریں اور کنارے تھوڑے سے کھلے رہیں۔
اب کناروں کو دبا کر انہیں بند کردیں اور کروئسنٹس کی شکل میں تبدیل کرلیں۔
اب انہیں پندرہ منٹ کےلئے ایک سو اسی ڈگری سینٹی گریڈ پر بیک کریں۔
چکن فلنگ کے لئے:
ایک پین میں آئل گرم کریں اور پیاز شامل کرکے نرم ہونے تک فرائی کریں۔
پھر اس میں لہسن کا پیسٹ اور چکن شامل کرکے فرائی کریں۔
پھر اس میں سویا ساس، چلی ساس، مصالحے اور لیموں کارس شامل کریں۔
جب چکن پک کر تیار ہوجائے تو اسے آنچ سے ہٹا لیں اور تکون کی شکل میں بنی ڈو میں بھر دیں۔
مزیدار چکن بھرے کروئسنٹس تیار ہیں۔