پہلے لال سیب کو چھیل کر کیوبز کاٹ لیں ۔ٹماٹر کو بھی کیوبز کاٹ لیں ۔ گریپ فروٹ کی پھانکیں کاٹ لیں۔ اب ایک پیالے میں سیب ، ٹماٹر ، پائن ایپل اور گریپ فروٹ کو مکس کرلیں ۔ پھر ایک پےالے میں چینی اور فریش کریم کو مکس کرلیں ۔ اس کے بعد پسے ہوئے اخروٹ اور مایونیز شامل کر کے مکس کرلیں ۔اب یہ آمیزہ فروٹ میں شامل کر کے اچھی طرح مکس کریں اور پلیٹر میں سلاد پتوں کے درمےان رکھیں ۔ آخر میں ٹھنڈا کر کے سرو کریں ۔