Focaccia Bread Recipe In Urdu

Focaccia Bread Recipe In Urdu is regarded among the popular dishes. Read the complete Focaccia Bread Recipe In Urdu with ingredient details and method. It is a simple recipe and all required ingredients are easily available. Prepare the dish as per the Focaccia Bread Recipe In Urdu from top chefs and add the true flavor or taste to your food. You can also share this recipe with your friends and family members.

Focaccia Bread Recipe In Urdu

Person Person

4

time Time

00:25 - 01:30

comments Comments

0

reviews Views

189

star Rating

ratingratingratingratingrating

submit Submited by

Babar from karachi
فوق آسیا بریڈ (INGREDIENTS)
  1. میدہ_____ 3 کپ
  2. نیم گرم پانی_____ 1 چوتھائی کپ
  3. خمیر_____ اڑھائی چائے کا چمچ
  4. چینی_____ 4 چائے کے چمچ
  5. زیتون کا تیل_____ 1 چوتھائی کپ
  6. زیتون کا تیل_____ 2 کھانے کے چمچ چھڑکنے کے لئے
  7. نمک_____ ڈیڑھ چائے کا چمچ
  8. کالے زیتون_____ 10 عدد
  9. اٹالین سیزننگ_____ 1 چائے کا چمچ
  10. لال مرچ_____ آدھ چائے کا چمچ کٹی ہوئی
  11. پیاز_____ 1 عدد چھوٹی باریک سلائس میں کٹی
  12. ہری شملہ مرچ_____ 1 عدد سلائس میں کٹی ہوئی
  13. جالاپینو_____ 1 عدد سلائس میں کٹی ہوئی
  14. سمندری نمک_____ چھڑکنے کے لئے موٹا
METHOD
  • ایک پیالے میں نیم گرم پانی ڈالیں، اس بات کا خیال رہے کہ پانی بہت زیادہ گرم نہ ہو بلکہ نیم گرم ہو، اگر پانی بہت زیادہ گرم ہوا تو خمیر کو خراب کر دے گا۔ اب نیم گرم پانی میں خمیر، چینی، ایک چوتھائی کپ زیتون کا تیل اور میدہ شامل کردیں۔ ان اجزاء کو اچھی طرح مکس کرکے اکٹھا کرلیں، تاکہ ڈو بن جائے اور ایک بال کی شکل میں آجائے۔ مکس کرنے کے بعد ڈو چپ چپی ہوجائے گی۔ اب ہتھیلی پر تھوڑا سا تیل لگالیں اور چپ چپی ڈو کو اٹھا کر گریس کئے ہوئے اسکوائر پین پر پھیلا دیں۔ ڈو کو کپڑے یا کلنگ ریپ کی مدد سے ڈھانپ دیں اور ایک طرف رکھ دیں۔ ڈو کو پھولنے دیں یہاں تک کہ اس کا پھیلاؤ ڈبل ہوجائے۔ اس کا پھیلاؤ زیادہ ہونے میں ایک سے دو گھنٹے درکار ہیں یا پھر موسم پر انحصار کیا جاسکتا ہے۔ انگلیوں کے اوپر والے حصہ پر تھوڑا سا گھی لگا کر ڈو کو انگلیوں کی مدد سے پریس کرلیں۔ پھر اوپر اٹالین سیزنننگ، کٹی لال مرچ اور دو کھانے کے چمچ زیتون کا تیل چھڑک دیں۔ پھر سلائس میں کٹی پیاز، شملہ مرچ اور جالاپینو کو پوری ڈو کے اوپر پھیلا دیں۔ اوون کو دو سو ڈگری سینٹی گریڈ پر گرم کرلیں۔ پھر اوپر سمندری نمک اور زیتون چھڑک کر کر بیس سے پچیس منٹ کے لئے بیک کرلیں یہاں تک کہ اوپر والا حصہ ہلکا سنہرا ہوجائے۔
Reviews & Discussions