مچھلی کے چھلکے اتار کر ابال لیں۔ آلوں کو ابال کر چھلکا اتار لیں اور میش کر لیں۔ ابلی ہوئی مچھلی کو میش کریں اور اس میں آلو، کارن فلور، کالی مرچ پاؤڈر، اجوائن زیتون کا تیل اور نمک مکس کر دیں۔ مکسچر کے کباب بنالیں۔ ایک نان اسٹک پین گرم کریں اور تیل پھیلا دیں۔ کبابوں کو فرائی پین میں ڈال کر آٹھ سے نو منٹ تک پکائیں۔ دونوں طرف سے براؤں اور کرسپی کر لیں۔ تیل گرم کریں اور سبزیوں کو فرائی کرلیں۔ اس میں نمک اور کالی مرچ ڈال کر سبزیوں کے نرم ہونے تک فرائی کریں اور مچھلی کے پسندوں کے ساتھ گرما گرم سرو کریں۔