Haryali Dum Biryani

Haryali Dum Biryani is regarded among the popular dishes. Read the complete Haryali Dum Biryani with ingredient details and method. It is a simple recipe and all required ingredients are easily available. Prepare the dish as per the Haryali Dum Biryani from top chefs and add the true flavor or taste to your food. You can also share this recipe with your friends and family members.

recipe

Person Person

6

time Time

0:45 - 0:10

comments Comments

0

reviews Views

850

star Rating

ratingratingratingratingrating

submit Submited by

ainy from khi
ہریالی دَم بریانی (INGREDIENTS)
  1. چاول ایک کلو بھیگے ہوئے
  2. چکن ایک کلو
  3. گرم مصالحہ دار چینی دو ڈنڈی، سبز الائچی چار سے پانچ عدد، لونگ چھ سے آٹھ عدد، ثابت کالی مرچ چھ سے آٹھ عدد، زیرہ ایک چائے کا چمچ، کالی بڑی الائچی ایک عدد، پھول چکر ایک عدد
  4. ٹماٹر چار سے پانچ عدد کٹے ہوئے
  5. پیاز تین عدد بھنا اور کٹا ہوا
  6. ادرک لہسن پیسٹ دو کھانے کے چمچ
  7. املی پیسٹ دو کھانے کے چمچ
  8. پودینہ ایک گڈی
  9. ہری مرچ چار سے پانچ عدد کٹی ہوئی
  10. آئل آدھا کپ
  11. نمک حسبِ ذائقہ
  12. لال مرچ دو کھانے کے چمچ
  13. ہلدی آدھا چائے کا چمچ
  14. دھنیا ایک کھانے کا چمچ پسا ہوا
  15. کیوڑا ایک کھانے کا چمچ
  16. :چکن یخنی کے لئے
  17. چکن حسبِ ضرورت
  18. پانی تین گلاس
  19. لہسن کے جوئے تین سے چار عدد چھلکے سمیت
  20. پیاز ایک عدد کٹی ہوئی
  21. نمک ایک چائے کا چمچ
  22. گرم مصالحہ آدھا چائے کا چمچ پسا ہوا
  23. چائنیز نمک ایک چائے کا چمچ
METHOD
  • چکن یخنی کے لئے:
  • یخنی کو اس کے اجزاء کے ساتھ چولہے پر رکھ دیں اور دس منٹ تک ڈھانپ کر پکائیں۔
  • اور پھر چکن نکال کر آنچ کو ہلکا کردیں اور اسے مزید دس منٹ پکنے دیں۔
  • آئل ڈال کر گرم کریں اس میں زیرے کے علاوہ گرم مصالحہ کے سب اجزاء ڈال کر خوشبو آنے تک فرائی کریں۔
  • یخنی سے نکلا چکن ڈالیں اور ساتھ ہی کٹے ٹماٹر اور املی کا پیسٹ شامل کریں۔
  • ساتھ ہی لال مرچ، ہلدی، پسا سوکھا دھنیا اور زیرہ شامل کرکے بھونیں۔
  • بھیگے ہوئے چاول شامل کریں اور ساتھ ہی یخنی چاولوں کے مطابق ڈال دیں۔
  • اگر یخنی کم پڑ جائے تو اس میں پانی ڈال دیں اتنا کہ چاولوں سے ڈیڑھ انچ اوپر ہو۔
  • پھر اسے دَم پر رکھ دیں۔
  • دس منٹ کے دَم کے بعد ہٹا دیں اور براؤن پیاز، ہری مرچیں اور پودینہ ڈال دیں اور مزید پندرہ منٹ کے لئے ہلکی آنچ پر دَم پر رکھ دیں۔
  • آخر میں کیوڑہ میں زردہ رنگ ملا کر بریانی کے ایک طرف ڈال دیں اور دو منٹ دَم دے کر چولہا بند کر دیں اور رائتے کے ساتھ گرم گرم پیش کریں۔
Reviews & Discussions