ساس پین میں مکھن گرم کر کے ساجز تلیں۔ اس میں ٹماٹو کیچپ اور پنیر کے علاوہ باقی تمام اجزاء شامل کر کے پکائیں۔ چھری کی مدد سے بن کا اسفنج نکال کر درمیان میں جگہ بنائیں۔ اس میں ایک کھانے کا چمچہ کیچپ، تھوڑا سا ساجز اور تھوڑا سا پنیر ڈالیں۔ اس عمل کو دہراتے ہوئے باقی بن بھی تیار کرلیں۔ اسے اوون کی ٹرے میں رکھ کر پہلے سے گرم اوون میں 180 سینٹی گریڈ پر پانچ منٹ پکا کر نکالیں۔ اسے چلی سوس کے ہمراہ گرما گرم پیش کریں۔