Hyderabadi Murgh Curry Recipe

Hyderabadi Murgh Curry Recipe is regarded among the popular dishes. Read the complete Hyderabadi Murgh Curry Recipe with ingredient details and method. It is a simple recipe and all required ingredients are easily available. Prepare the dish as per the Hyderabadi Murgh Curry Recipe from top chefs and add the true flavor or taste to your food. You can also share this recipe with your friends and family members.

recipe

Person Person

6

time Time

0:35 - 0:15

comments Comments

0

reviews Views

1224

star Rating

ratingratingratingratingrating

submit Submited by

Zoha from khi
حیدرآبادی مرغ کری (INGREDIENTS)
  1. (مرغی دو کلو (آٹھ پیس بنوالیں
  2. دہی دو کپ
  3. (پیاز چار عدد (باریک کٹی ہوئی
  4. (ہری مرچ آٹھ عدد (باریک کاٹ لیں
  5. ادرک پیسٹ تین کھانے کے چمچ
  6. ہلدی پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
  7. مونگ پھلی کے دانے ایک چوتھائی کپ
  8. (ہرا دھنیا ایک تہائی کپ (باریک کاٹ لیں
  9. ( پودینہ ایک تہائی کپ (باریک کاٹ لیں
  10. سورج مکھی کے بیج ایک کھانے کا چمچ
  11. گرم مصالحہ پاؤڈر دو چائے کے چمچ
  12. لیموں کا رس دو کھانے کے چمچ
  13. تیل تلنے کے لیے
  14. گھی دو تہائی کپ
  15. لہسن پیسٹ تین کھانے کے چمچ
  16. کھوپرا دو تہائی کپ
  17. نمک حسبِ ذائقہ
  18. کاجو، بادام ایک تہائی کپ
METHOD
  • مرغی کے ٹکڑے دھولیں۔ مونگ پھلی اور سورج مُکھی کے بیج کوٹ لیں۔
  • دہی کو ایک پیالے میں پھینٹ لیں۔
  • ایک پین میں تیل گرم کرکے کاجو اور بادام تَل کرگولڈن براؤن کرلیں۔
  • پھر گھی کو گرم کرکے پیاز فرائی کرلیں۔ گولڈن ہونے پر ادرک لہسن پیسٹ ڈال دیں۔
  • ایک منٹ بعد ہلدی، نمک اورہری مرچ ڈال دیں۔
  • پھر پسے ہوئے مونگ پھلی کے دانے، پسا ہوا کھوپرا اور دہی ڈال کر اتنا بھونیں کہ مصالحہ گھی چھوڑ دے۔
  • اب چکن ڈال کر تھوڑا سا بھونیں اور گلنے کے لیے تقریبا ایک کپ پانی ڈال دیں تاکہ چکن گل جائے۔
  • اس کے بعد گرم مصالحہ پاؤڈر چھڑک دیں۔ ساتھ ہی ہرادھنیا اور ہرا پودینہ ڈال دیں۔
  • لیموں کا رس، تلے ہوئے کاجو اور بادام بھی ڈال دیں۔
  • ایک ڈش میں نکال کر گرم روٹی یا پراٹھوں کے ساتھ پیش کریں۔
Reviews & Discussions