قیمہ کو کوفتوں کی طرح درمیانے سائز کے بالز بنا لیں-
ایک فرائینگ پین میں تیل گرم کر کے کوفتے فرائی کر کے باہر نکال لیں-
اس تیل کو ایک ساس پین میں نکال لیں- اس تیل میں پیاز ڈالیں پھر اس میں ہری مرچیں کاٹ کر ڈالیں- ساتھ ہی لہسن کچل کر ڈالیں پھر کٹا ہوا ٹماٹر ڈالیں- چند منٹ پکائیں-
پھر اس میں بالز ڈال کر گرم مصالحہ اور نمک شامل کردیں پھر ٹماٹر پیوری ڈال دیں- اور کچھ دیر پکائیں-
آخر میں کریم شامل کردیں- ڈش میں نکال کر اوپر سے ہرا دھنیا چھڑک دیں-