Mutton Mandi Recipe

Mutton Mandi Recipe is regarded among the popular dishes. Read the complete Mutton Mandi Recipe with ingredient details and method. It is a simple recipe and all required ingredients are easily available. Prepare the dish as per the Mutton Mandi Recipe from top chefs and add the true flavor or taste to your food. You can also share this recipe with your friends and family members.

recipe

Person Person

6

time Time

1:00 - 0:05

comments Comments

0

reviews Views

1829

star Rating

ratingratingratingratingrating

submit Submited by

iqra from khi
مٹن منڈی (INGREDIENTS)
  1. سیزنز کنولا آئل چھ کھانے کے چمچ
  2. منڈی مصالحہ(پاؤڈر) ڈیڑھ کھانے کا چمچ
  3. مٹن نلی والا 500گرام
  4. ادرک پاؤر(سونٹھ ) ایک چائے کاچمچ
  5. چاول 400گرام
  6. لال مرچ پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ
  7. نمک حسبِ ذائقہ
  8. گرم مصالحہ ثابت ایک کھانے کا چمچ
  9. پیاز ایک عدد
  10. ہلدی ایک چائے کاچمچ
  11. ہری مرچ دو عدد
  12. زیرہ ثابت ایک چائے کا چمچ
  13. دھنیا پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
  14. لہسن چوپ ایک کھانے کا چمچ
  15. گرم پانی ڈھائی گلا س
  16. زیرہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
  17. مکھن ۱یک چائے کا چمچ
  18. منڈی مصالحہ اجزاء:
  19. (ایک چائے کا چمچ)(تیز پات ،لونگ،چھوٹی اِلائچی،بڑی اِلائچی ،دار چینی ،کالی مرچ ،بھُنا ہوا ثابت دھنیا ،بھُنا ہوا زیرہ ،جیفل)
  20. منڈی مصالحہ ترکیب
  21. تمام اجزاء کو اچھی طرح پیس لیں
  22. منڈی مصالحہ تیار ہے
METHOD
  • ایک برتن میں مٹن لیں اس میں نمک ،منڈی مصالحہ ،ہلدی اورسیزنز کنولا آئل ڈال کر اچھی طرح ملا لیں اور تیس منٹ کے لیے فریج میں رکھ دیں ۔اب ایک دیگچی میں سیزنز کنولا آئل تین کھانے کے چمچ،پیاز،ثابت زیرہ ،گرم مصالحہ ثابت ،نمک اور ہری مرچ ڈال کر لائٹ براؤن ہونے تک فرائی کریں۔اب اس میں لہسن چوپ کیا ہوا،تیارکیا ہوا مٹن ،نمک ،لال مرچ پسی ہوئی ،ادرک پاؤڈر (سونٹھ)،دھنیا پاؤڈر اور زیرہ پاؤڈر ڈال کر بھُونائی کریں ۔اب اس میں گرم پانی ڈال کر پینتیس سے چالیس منٹ تک ہلکی آنچ پر دم دیں ۔درمیان میں چیک کرتے رہیں گل جانے کے بعد بعد بوٹیاں الگ برتن میں نکال لیں اور چاول ڈال کر تھوڑا پانی رہنے تک پکائیں اب اس میں بوٹیاں رکھ کر دم دیں ۔دم دینے کے بعد اس میں ایک فوئل پرجلتا کوئلہ اور مکھن رکھ دیں اور تھوری دیر ڈھک کررکھ دیں ۔آپکی مزیدار مٹن منڈی تیار ہے ۔
Reviews & Discussions