Nargisi Kofta Recipe In Urdu

Nargisi Kofta Recipe In Urdu is regarded among the popular dishes. Read the complete Nargisi Kofta Recipe In Urdu with ingredient details and method. It is a simple recipe and all required ingredients are easily available. Prepare the dish as per the Nargisi Kofta Recipe In Urdu from top chefs and add the true flavor or taste to your food. You can also share this recipe with your friends and family members.

Nargisi Kofta Recipe In Urdu

Person Person

4

time Time

00:35 - 00:50

comments Comments

0

reviews Views

692

star Rating

ratingratingratingratingrating

submit Submited by

Kainaat from Lahore
نرگسی کو فتہ (INGREDIENTS)
  1. بیف_____ 500 گرام
  2. چنے کی دال_____ 200 گرام
  3. نمک_____ 2 کھانے کے چمچ
  4. ہلدی_____ 2 کھانے کے چمچ
  5. ہری مرچ پا بت 6 عدد
  6. لہسن_____ 10 گرام
  7. ادرک_____ 20گرام
  8. لال مرچ_____ ۱۵گرام
  9. بڑی اِلائچی_____ ۵عدد
  10. دھنیا_____ ڈیڑھ کھانے کا چمچ
  11. دار چینی_____ ۵ عدد
  12. سفید زیرہ_____ ڈیڑھ کھانے کے چمچ
  13. انڈا_____ 8 عدد
  14. گرم مصالحہ_____ آدھ چائے کا چمچ
  15. زیرہ پاؤڈر_____ آدھ چائے کا چمچ
  16. دھنیا پاؤڈر_____ 1 چائے کا چمچ
  17. پیاز_____ 1 عدد
  18. پودینہ_____ 2 چائے کے چمچ
  19. ہرا دھنیا_____ 2 چائے کے چمچ
  20. آئل_____ 3 کھانے کے چمچ
  21. سفید زیرہ ثابت_____ 1 چائے کا چمچ
  22. ٹماٹر کا پیسٹ_____ 200 گرام
  23. لال مرچ پیسی ہوئی_____ 1 چائے کا چمچ
  24. سفید زیرہ پیسا ہوا_____ آدھ چائے کا چمچ
METHOD
  • چنے کی دال کو آدھا گھنٹہ پانی میں بھگویں۔ پکانے والے برتن میں چنے کی دال ،بیف،نمک دو کھانے کے چمچ ،ہلدی ڈیڑھ کھانے کے چمچ،ہری مرچ ثابت چار عدد،لہسن پندرہ گرام،ادرک پندرہ گرام،لال مرچ ثابت بیس گرام،بڑی اِلائچی پانچ عدد،دھنیا ثابت ڈیڑھ کھانے کے چمچ،دار چینی پانچ عدد، اورسفید زیرہ ثابت ڈیڑھ کھانے کے چمچ ڈال کر پچیس سے تیس مِنٹ تک دم دیں یہاں تک کہ بیف گل جائے ۔ پھرآنچ تیز کر کے بھُونائی کر یں تاکہ خشک ہو جائے ۔خشک ہونے پراِس کا قیمہ بنا لیں ۔ اب انڈا دو عدد ،گرم مصالحہ آدھ چائے کا چمچ، زیرہ پاؤڈر آدھ چائے کا چمچ ،دھنیا پاؤڈرآدھ چائے کا چمچ،پیازایک عدد،ادرک کٹی ہوئی ڈیڑھ کھانے کا چمچ ،پودینہ دو چائے کے چمچ اور ہرا دھنیا دو چائے کے چمچ ڈال کر اچھی طر ح ملا لیں۔ کباب مصالحہ تیار ہے۔ اب اُبلے ہوئے انڈوں پر کباب مصالحہ لگائیں اورلائٹ براؤن ہونے تک ڈیپ فرائی کر لیں ۔ الگ برتن میں نکال لیں اور انڈوں کے چُھری سے دو ٹکڑے کر لیں۔ اب گریوی کے لیے۔ ایک برتن میں آئل تین کھانے کے چمچ،پیازسو گرام،ہری مرچ دو عدد، اور زیرہ ثابت ایک چائے کا چمچ ڈال کر لائٹ براؤن ہونے تک فرائی کریں۔ اب ادرک لہسن کا پیسٹ دو چائے کا چمچ،ٹماٹرکا پیسٹ 200 گرام،نمک حسبِ ذائقہ،ہلدی آدھ چائے کا چمچ،لال مرچ پیسی ہوئی ایک چائے کا چمچ ،اورسفید زیرہ آدھ چائے کا چمچ ڈال کر پانچ سے سات منٹ تک بُھونائی کریں۔ آپکی گریوی تیار ہے ۔ ایک برتن میں گریوی نکال کر قیمے والے انڈے ڈال دیں۔ آپکے مزے دارنرگسی کو فتہ تیار ہے۔
Reviews & Discussions