Rampuri Yakhni Pulao

Rampuri Yakhni Pulao is regarded among the popular dishes. Read the complete Rampuri Yakhni Pulao with ingredient details and method. It is a simple recipe and all required ingredients are easily available. Prepare the dish as per the Rampuri Yakhni Pulao from top chefs and add the true flavor or taste to your food. You can also share this recipe with your friends and family members.

recipe

Person Person

6

time Time

1:00 - 0:30

comments Comments

0

reviews Views

1657

star Rating

ratingratingratingratingrating

submit Submited by

eshaal from khi
رامپُوری یخنی پلاؤ (INGREDIENTS)
  1. (مٹن ایک کلو ﴿دستی اور سینہ
  2. چاول چار کپ
  3. ادرک ایک ٹکڑا
  4. بڑی الائچی تین عدد
  5. تیز پتہ تین عدد
  6. پیاز دو عدد
  7. سونف ایک چائے کا چمچ
  8. سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ
  9. ثابت دھنیا ایک کھانے کا چمچ
  10. (لہسن آٹھ جوئے ﴿چھلکوں سمیت
  11. نمک حسبِ ذائقہ
  12. :پلاؤ کے بگھار کے لیے
  13. سرکہ آدھا چائے کا چمچ
  14. ادرک لہسن پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
  15. ثابت کالی مرچ ایک کھانے کا چمچ
  16. (پیاز چار عدد ﴿باریک کٹی ہوئی
  17. چھوٹی الائچی آٹھ عدد
  18. ہری مرچ چھ عدد
  19. تیل ایک کپ
  20. دہی ایک کپ
  21. نمک حسبِ ذائقہ
METHOD
  • ایک پین میں گوشت دھو کر ڈال دیں اور ساتھ ہی بڑی الائچی، سونف، تیز پتہ، سفید زیرہ، ثابت دھنیا ایک پوٹلی میں باندھ کر ڈال دیں۔
  • اس میں لہسن، ادرک اور پانچ گلاس پانی ڈال کر ہلکی آنچ پر رکھ دیں۔
  • جب گوشت گل جائے تو چولہا بند کر دیں۔
  • یخنی تیار ہے۔
  • گوشت الگ نکال لیں اور یخنی کو چھان لیں۔
  • چاول دھو کر بھگو دیں۔
  • ایک پین میں آئل گرم کرکے اس میں پیاز گولڈن براؤن کریں۔
  • آدھی پیاز نکال کر ٹشو پیپر پر پھیلا دیں تاکہ آئل خشک ہو جائے۔
  • بقایا آدھی پیاز میں ایک کھانے کا چمچ ادرک لہسن پیسٹ، ہری مرچ، کالی مرچ، چھوٹی الائچی اور دہی ڈال کر بھونیں۔
  • اب اس میں گوشت ڈال کر مزید بھونیں اور یخنی ڈال دیں۔
  • یخنی اُبلنے لگے تو چاول ڈال دیں ساتھ ہی نمک اور سرکہ شامل کرکے احتیاط سے مکس کریں تاکہ چاول نہ ٹوٹیں۔
  • چاول کا پانی خشک ہو جائے تو بقیہ پیاز ڈال کر دم پر رکھ دیں۔
  • رامپوری یخنی پلاؤ تیار ہے۔ رائتے اور سلاد کے ساتھ سرو کریں۔
Reviews & Discussions