Sabzi Bhar Oamlet Recipe in Urdu

Sabzi Bhar Oamlet Recipe in Urdu is regarded among the popular dishes. Read the complete Sabzi Bhar Oamlet Recipe in Urdu with ingredient details and method. It is a simple recipe and all required ingredients are easily available. Prepare the dish as per the Sabzi Bhar Oamlet Recipe in Urdu from top chefs and add the true flavor or taste to your food. You can also share this recipe with your friends and family members.

recipe

Person Person

6

time Time

0:10 - 0:15

comments Comments

0

reviews Views

6382

star Rating

ratingratingratingratingrating

submit Submited by

Fatima from Pishawar
سبزی بھرا آملیٹ (INGREDIENTS)
  1. قیمہ ایک پاؤ
  2. انڈے چھ عدد
  3. مکھن دو کھانے کے چمچ
  4. نمک اور لال مرچ حسب ذائقہ
  5. بھرنے کے لئے:
  6. دھنیا ایک گڈی
  7. ٹماٹر کٹے ہوئے ایک پاؤ
  8. ہری مرچ ایک درمیانہ ساز کی گول
  9. لہسن موٹے کوٹے ہوئے دو جوئے
  10. پسا ہوا دھنیا ایک چائے کا چمچ
  11. سبز پیاز ایک گڈی
  12. بینگن چھوٹا سائز ایک عدد
METHOD
  • قیمے کو ہلکی انچ پر نمک مرچ اور لہسن ادرک کی پیسٹ ملا کر ایک کھانے کے چمچ گرم تیل میں دو تین منٹ کے لئے بھون کر گلا لیں اور پلیٹ میں نکال لیں۔ بینگن کے انچ چھوٹے ٹکڑے بنا لیں اور ان پر نمک چھڑک کر آدھے گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔ پھر انہیں دھو کر پیپر ٹاول سے خشک کر لیں۔ پیازوں کے باریک سلائس کر لیں۔ گول مرچ کے بیج اور سفید حصہ نکال کر انکے باریک لمبے ٹکڑے کر لیں۔ فرائینگ پین میں تیل گرم کر کے بینگنوں کو 5منٹ کے لئے فرائی کر یں تاکہ سنہری ہو جائیں اور انہیں کفیگر سے پیالے میں نکال لیں۔ تھوڑا سا تیل اور ڈالیں اور مرچوں کے لمبے ٹکڑے تھوڑی دیر کے لئے پکائیں پھر انہیں بھی پیالے میں نکال لیں۔ ایک کھانے کا چمچ مزید تیل ڈال کر پیاز ہلکے سنہری کر لیں۔ بینگن ،ہریمرچ دوبارہ پین میں ڈالیں اور اس میں ٹماٹر اور دھنیا ڈال کر مکس کر یں،ڈھک کر تقریباً پندرہ منٹ کے لئے پکائیں۔ انڈے پھینٹ لیں اور اس میں سبزیاں، قیمہ اور نمک مرچ ملائیں۔ فرائینگ پین کو پیپر ٹاول سے صاف کر یں اورمکھن گرم کرکے اس میں انڈوں کا آمیزہ ڈالیں۔ آنچ دھیمی کر یں اور ڈھک کر اس وقت تک پکائیں جب تک کہ آملیٹ بیچ میں سے پک جائے۔ سرونگ ڈش میں آملیٹ منتقل کر یں اور ٹکڑے کاٹ لیں۔
Reviews & Discussions