Seekh Kabab Biryani

Seekh Kabab Biryani is regarded among the popular dishes. Read the complete Seekh Kabab Biryani with ingredient details and method. It is a simple recipe and all required ingredients are easily available. Prepare the dish as per the Seekh Kabab Biryani from top chefs and add the true flavor or taste to your food. You can also share this recipe with your friends and family members.

Seekh Kabab Biryani

Person Person

as desired

time Time

0:30 - 0:40

comments Comments

0

reviews Views

251

star Rating

ratingratingratingratingrating

submit Submited by

Sobia from Hyderabad
سیخ کباب کباب بریانی (INGREDIENTS)
  1. • گائے کا قیمہ آدھا کلو مشین کا پسا ہوا
  2. • سیخ کباب مصالحہ دو کھانے کے چمچ
  3. • ڈبل روٹی کے سلائس دو عدد
  4. • لال مرچ ایک کھانے کا چمچ پسی ہوئی
  5. • گرم مصالحہ تھوڑا سا ثابت
  6. • انڈا ایک عدد
  7. • نمک حسب ذائقہ
  8. • چاول دو سے اڑھائی پیالی
  9. • پودینہ ایک گٹھی باریک کٹا ہوا
  10. • ہری مرچ چار عدد
  11. • گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ ثابت
  12. • چھوٹی الائچی چار عدد
  13. • پیاز چار عدد باریک کٹی ہوئی
  14. • تیل حسب ضرورت
  15. • ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
  16. • دہی آدھی پیالی
  17. • بریانی مصالحہ ایک کھانے کا چمچ
  18. • لیموں دو عدد
  19. • تازہ دودھ ایک پیالی
  20. • زردے کا رنگ تھوڑا سا
METHOD
  • • پہلے قیمے میں سیخ کباب مصالحہ، ڈبل روٹی کے سلائس، لال مرچ اور گرم مصالحہ ملا کر چوپر میں پیس لیں۔ • اب اس میں انڈا اور نمک ملاکر اچھی طرح مکس کریں اور چھوٹے چھوٹے سیخ کباب بناکر گرم تیل میں شیلو فرائی کرلیں۔ • پھر ایک بڑی دیگچی میں چاول اُبلنے کے لیے رکھ دیں۔ • ساتھ میں پودینہ، دو عدد ہری مرچ ہری مرچ، نمک، ثابت گرم مصالحہ اور چھوٹی الائچی ڈال کر دوکنی اُبال لیں۔ • ایک چھوٹی دیگچی میں حسب ضرورت تیل گرم کرکے اس میں پیاز گولڈن براؤن کریں اور نکال کر پھیلادیں تاکہ وہ خستہ ہو جائے۔ • اب تیل میں ادرک لہسن کا پیسٹ، دہی، بقیہ دو عدد ہری مرچ اور بریانی مصالحہ شامل کرکے ہلکا سا بھونیں اور تلے ہوئے کباب ملا کر ہلکا سا بھونیں اور نکال لیں۔ • چاول والی دیگچی میں ذراسی چکنائی لگاکر آدھے چاولوں کی تہہ لگائیں۔ • پھر مصالحہ پھیلا کر ڈالیں۔ • اس کے بعدتھوڑی سی تلی یپاز، لیموں کا رس اور تھوڑا سا باریک کٹا پودینہ ڈالیں۔ • اب باقی چاولوں کی تہہ لگائیں۔ • دودھ میں تھوڑا سا زردے کا رنگ ملاکر چاولوں کے اوپر پھیلا کر ڈالیں۔ • اس کے بعد کباب پھیلا کر رکھیں اور دَم پر رکھ دیں۔ • جب بھاپ اوپر آجائے تو ڈش میں پھیلے ہوئے کباب نکال کر الگ رکھیں اور چاول نکال لیں۔ • اس کے بعد ڈش میں کباب رکھ دیں۔ • پھر تلی پیاز اور پودینہ ڈال کر گرم گرم سرو کریں۔
Reviews & Discussions