Singaporean Rice Recipe In Urdu

Singaporean Rice Recipe In Urdu is regarded among the popular dishes. Read the complete Singaporean Rice Recipe In Urdu with ingredient details and method. It is a simple recipe and all required ingredients are easily available. Prepare the dish as per the Singaporean Rice Recipe In Urdu from top chefs and add the true flavor or taste to your food. You can also share this recipe with your friends and family members.

Singaporean Rice Recipe In Urdu

Person Person

6

time Time

00:45 - 00:15

comments Comments

0

reviews Views

169

star Rating

ratingratingratingratingrating

submit Submited by

Arham from Sialkot
سنگاپورین رائس (INGREDIENTS)
  1. گارڈ چاول_____ 600گرام
  2. انڈے_____ 4 عدد
  3. نمک_____ حسبِ ذائقہ
  4. چکن_____ 600 گرام
  5. کیچپ_____ 2 کھانے کے چمچ
  6. سویا سوس_____ 3 کھانے کے چمچ
  7. چینی_____ ڈیڑھ کھانے کے چمچ
  8. لال مرچ کُٹی ہوئی_____ 1 کھانے کا چمچ
  9. لال مرچ پاؤڈر_____ 1 چائے کاچمچ
  10. پانی_____ 1 کپ
  11. کھانے کا تیل_____ آدھ کپ
  12. ادرک_____ 5 گرام
  13. ادرک لہسن پیسٹ_____ 2 کھانے کے چمچ
  14. گاجر_____ 15 گرام
  15. بند گوبھی_____ 15 گرام
  16. کالی مرچ پاؤڈر_____ ڈھائی چائے کے چمچ
  17. سبز پیاز_____ 10 گرام
  18. سبز مرچ_____ 2 عدد
  19. سبز شملہ مرچ_____ 15 گرام
  20. ٹماٹر_____ 1 عدد
  21. نوڈلز_____ 200 گرام
METHOD
  • ایک باؤل میں گارڈ چاول لیں اور اس میں پانی ڈال کر بیس منٹ کے لیے بھِگو کر رکھ دیں ۔ اب ایک برتن میں پانی لیں اور اس میں کھانے کا تیل(حسبِ ضرورت ) اور نمک ڈال کر پانی کو اُبال لیں ۔ اب اس میں گارڈ چاول ڈال کر چاول کو اُبال لیں ۔ اب ایک باؤل میں انڈے لیں اور اس میں نمک ،کالی مرچ پاؤڈر(ایک چائے کا چمچ) ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں ۔ اب ایک پین میں کھانے کا تیل (ایک کھانے کا چمچ)لیں اور اس میں مکس شدہ انڈے ڈال کر پکا لیں ۔ اب ایک پین میں کھانے کا تیل(ایک کھانے کا چمچ) لیں اور اس میں ادرک لہسن(ایک کھانے کا چمچ) پیسٹ ڈال کر دو منٹ تک پکا لیں۔ اب اس میں چکن ڈال کر پانچ سے سات منٹ تک پکالیں ۔ اب اس میں کیچپ ،سویا سوس ،چینی ،نمک،کالی مرچ پاؤڈر(ایک چائے کا چمچ) ،لال مر چ کُٹی ہوئی اورلال مرچ پاؤڈر ڈال کر مکس کرلیں ۔ اب اس میں پانی (ایک کپ )ڈال کر پانچ منٹ تک پکالیں ۔ اب ایک پین میں کھانے کا تیل(ایک کھانے کا چمچ) لیں اور اس میں ادرک ،ادرک لہسن پیسٹ (ایک کھانے کا چمچ)،گاجر ،بند گوبھی ،کالی مرچ پاؤڈر(آدھا چائے کا چمچ) ،نمک ،سویا سوس ،سبز پیاز ،سبز مرچ ،سبز شملہ مرچ اور ٹماٹر ڈال کر مکس کر کے دو منٹ تک پکالیں ۔ اب اس میں اُبلے ہوئے نوڈلز ڈال کر مکس کر لیں ۔ اب اس میں پکے ہوئے انڈے اورگارڈ چاول ڈال کر مکس کر لیں ۔ آپکے مزیدار سنگاپورین رائس تیار ہیں ۔
Reviews & Discussions