Vegetable Biryani Recipe In Urdu

Vegetable Biryani Recipe In Urdu is regarded among the popular dishes. Read the complete Vegetable Biryani Recipe In Urdu with ingredient details and method. It is a simple recipe and all required ingredients are easily available. Prepare the dish as per the Vegetable Biryani Recipe In Urdu from top chefs and add the true flavor or taste to your food. You can also share this recipe with your friends and family members.

Vegetable Biryani Recipe In Urdu

Person Person

4

time Time

01:00 - 00:40

comments Comments

0

reviews Views

192

star Rating

ratingratingratingratingrating

submit Submited by

Mehwish from Multan
ویجیٹیبل بریانی (INGREDIENTS)
  1. چاول_____ 500گرام
  2. آلو_____ (اُبلے ہوئے) 2 عدد
  3. گوبی (اُبلے ہوئے) 1 عدد چھوٹی
  4. کھانے کا تیل_____ 3 کھانے کے چمچ
  5. پیاز_____ آدھ پیاز
  6. ثابت زیرہ_____ 1 کھانے کا چمچ
  7. ہری مرچ_____ 8 عدد
  8. ادرک لہسن کا پیسٹ_____ 1 کھانے کا چمچ
  9. ٹماٹر_____ 200گرام
  10. نمک_____ حسبِ ضرورت
  11. ہلدی_____ آدھ چائے کا چمچ
  12. لال مرچ کُٹی ہوئی_____ 1 کھانے کا چمچ
  13. دھنیا پاؤڈر_____ 1 کھانے کا چمچ
  14. لال مرچ پیسی ہوئی_____ 1 کھانے کا چمچ
  15. زیرہ پاؤڈر_____ 1 کھانے کا چمچ
  16. گرم پانی_____ آدھ کپ
  17. ثابت گرم مصالحہ_____ حسبِ ضرورت
  18. گرم مصالحہ_____ پاؤڈر حسبِ ضرورت
  19. پیلا رنگ_____ 1 چٹکی
  20. ادرک، ہری مرچ،ٹماٹر، لیموں،پودینہ، کاجو، ہرا دھنیا_____ گارنش
METHOD
  • ایک پین میں کھانے کا تیل ڈال کر اس میں پیاز ،ثابت زیرہ اور ہری مرچ ڈال کر لائیٹ براؤن ہونے تک فرائی کریں اور اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر لائیٹ براؤن کر لیں اب اس میں ٹماٹر ،نمک ،ہلدی ،لال مرچ کُٹی ہوئی ،دھنیا پاؤڈر ،لال مرچ پسی ہوئی ،زیرہ پاؤڈر اور گرم پانی ڈال کر پانچ سے سات منٹ تک بُھونائی کریں ۔ اب اس میں اُبلے ہوئے آلو اور گوبی ڈال دیں ۔ اب اس میں گارنش کے طور پر ٹماٹر، ادرک، ہری مرچ، لیموں، پودینہ، ہرا دھنیا ڈال لیں۔ سبزی مصالحہ تیار ہے۔ اب ایک برتن میں سبزی مصالحہ کی تہہ لگائیں۔ اب اس پر اُبلے ہوئے چاولوں کی تہہ لگا ئیں اور پیسا ہو اگرم مصالحہ، گارنش( ٹماٹر، ادرک، ہری مرچ، لیموں، پودینہ، کاجو،ہرا دھنیا ) ڈالیں۔ پھر سبزی مصالحہ کی تہہ لگائیں۔ پھر اس پر اُبلے ہوئے چاولوں کی تہہ لگا ئیں اور پیسا ہو اگرم مصالحہ اور گارنش( ٹماٹر، ادرک، ہری مرچ، لیموں، پودینہ، ہرا دھنیا ) ڈال لیں۔ اب اس پر پیلا رنگ پانی میں ملا کر تھوڑا سا ڈال دیں اور گرم پانی کا چھیٹا لگا کر دس سے پندرہ منٹ کے لیے دم دیں۔ آپکی مزے دار ویجیٹیبل بریانی تیار ہے۔
Reviews & Discussions