میں ان کو رلاؤں گا

14 اکتوبر کوھونے والے حالیہ ضمنی الیکشن کے حیران کن نتائج پر تاحال لوگوں کا بحث و مباحثہ جاری ھے اورھرکوئی اپنی سیاسی وابستگی کے مطابق تجزیہ کر رھا ھے-

اس دفعہ حیرت انگیز طور پر لوگوں نے پاکستانی سیاست دانوں پر یہ واضح کردیا ھے کہ کسی بھی طرح اب ان کو بے وقوف نہیں بنایا جا سکتا ان ضمنی انتخابات میں سیاستدانوں کو یقیننا یہ احساس ھوگیا ھوگا کہ آئندہ بہت سوچ سمجھ کر وعدے کرنا ھونگا -

پورے ملک میں ھونے والے ضمنی الیکشن موجودہ تحریک انصاف کی حکومت کے لئے کوئی اچھی خبر کے حامل نہیں ھیں -

میں یہاں حلقہ این اے 65 تلہ گنگ چکوال کا ذکر ضروری سمجھتا ھوں جنرل الیکشن میں اس حلقے سے مسلم لیگ ق اور پی ٹی آئی کے مشترکہ امیدوار چوھدری پرویزالہی ۔مسلم لیگ ن کے سردار فیض ٹمن کے مقابلے میں پہلی دفعہ اس حلقے سے ایک لاکھ ستاون ھزار کچھ ووٹوں سے جیت گئے ان کے مدمقابل سردار فیض ٹمن ایک لاکھ بیس ھزار کچھ ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رھے چونکہ چوھدری پرویز الہی کو یہ سیٹ چھوڑنا تھی ضمنی الیکشن میں اس علاقے کے مقامی سیاستدان سردار عباس اور سردار ممتاز ٹمن کا راستہ روکنے یا مقامی تحریک انصاف کے امیدوار کے آنے کے خوف سے چوھدری برادران نے پہلے پہل سابق وزہراعظم چوھدری شجاعت حسین کا نام دیا لیکن بعد ازاں سردار فیض ٹمن کے اچانک ق لیگ کے حق میں دستبردار ھونے یا مقامی لوگوں کے مطابق چمک نے اپنا کام دکھایا تو چوھدریوں نے چوھدری سالک حسین کو میدان میں اتار دیا اب چونکہ سابق وزہراعظم پاکستان کے صاحبزادے چوھدری سالک حسین کے لئے میدان صاف تھا یوں وہ اس حلقے سے ایک لاکھ نو سو کچھ ووٹ لیکر کامیاب ھوئے ان کے مدمقابل تحریک لبیک کے میجر محمد یعقوب بتیس ھزار کچھ ووٹ لے کر دوسرے نمبرپر رھے پاکستان مسلم,لیگ ن کے امیدوار کی اچانک پسپائی پر مسلم لیگ ن کے حلقہ پی پی 24 کے سابق ایم پی اے ملک شہریار اعوان ملک سلیم اقبال اور ضلعی چئرمین ملک طارق اسلم ڈھلی کے الکشن بائیکاٹ نے اور اس حلقے کے ٹوٹل رجسڑڈ ووٹ پانچ لاکھ چھیالیس ھزار آٹھ سو اکتالیس کے شرح کے لحاظ سے 24.75 تناسب اس طرف اشارہ کررھا ھے کہ یہاں ن لیگ کے ووٹرز نے بھرپور بائیکاٹ کیا اور تحریک انصاف کی موجودہ حکومت کے پچاس دنوں کی کارکردگی کا واضح اشارہ بھی ملک بھر کی 11 قومی اور 24 صوبائی نشستوں کے نتائج بھی اس بات کی گواھی دے رھے ھیں -

بہرحال الیکشن سے قبل انتخابی مہم میں عمران خان نے دعووں کے انبار لگا دئیے تھے ان کی باتوں پر شاید پاکستانی عوام نے یقین کر لیا تھا کہ عمران خان واقعی ایماندار بہادر اور محنتی انسان ھیں پاکستانی عوام نے عمران خان کے وعدوں پر اس قدر یقین کرلیا کہ عام انتخابات میں بڑے بڑے برج الٹا دئیے الیکشن میں جیتنے کے بعد عمران خان حکومت بنانے میں کامیاب ھوگئے اور تحریک انصاف نے عمران خان کے نعرے تبدیلی آئی نہیں تبدیلی آگئی ھے کا نعرہ بلند ھوا اور واقعی پاکستان میں تبدیلی آگئی ھے سوئی گیس اور بجلی کے بل دیکھ لیں اشیائےخوردونوش کی قیمتوں کو پر لگ گئے ھیں وطن عزیز کے عوام کی اکثریت غریب اور سفید پوش ھے انہیں سہولت پہنچانا حکومت کا کام ھے مگر یہاں توسب الٹ ھوتا نظر آرھا ھے خدارا ھوش کے ناخن لیں اس غریب عوام کا خیال کریں اور تبدیلی کے اصل مطلب کی طرف آئیں ورنہ پاکستانی عوام کا آپ کا کہا گیا جملہ میں ان کو رلاؤں گا بہت رلا رھا ھے-

Faisal Ramzan
About the Author: Faisal Ramzan Read More Articles by Faisal Ramzan: 18 Articles with 12880 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.