بھارت ہوش کے ناخن لے

بھارتی جنگی جنون ایک بار پھر عروج پر۔ لوک پر فائرنگ روز کا معمول۔ نت نئے ہتھکنڈوں کا استعمال۔

بھارتی ہمارا ازلی دشمن ہے۔ بھارت سے پہلے معرض وجود میں آنے کے باوجود انتہا پسند ریاست نے کبھی بھی ہمیں تسلیم نہیں کیا۔ ابتداء ہی سے نت نئے مسائل پیدا کرکے وطن عزیز کو مٹانے کی بھرپور کوشش کی۔ اﷲ رب العزت نے دشمن کو مزموم عزائم میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہونے دیا۔ ہر موقع اور ہر محاذ پر ان کو منہ کی کھانی پڑی۔

1948ء کی جنگ ہو یا 1965ء میں بزدلوں کی طرح رات کی تاریکی میں حملہ، بھارتی سورماؤ کو کارگل کی محاذ پر بھی ذلت و رسوائی کے علاوہ کچھ بھی نصیب نہ ہوا۔

گذشتہ کئی برسوں سے جب دہشت گردی نے دنیا کو اپنے لپیٹ میں لیا ہے ، بھارت نے بھی اپنی ہٹ دھرمی میں اضافہ کیا ہے۔ آئے روز لائن آف کنٹرول پر فائرنگ ان کے روز کا معمول بن چکا ہے۔ کبھی آبی جارحیت تو کبھی سرجیکل سٹرائیک کا دعویٰ۔ بھارت کے اندر کوئی واقعہ ہو جاتا ہے تو گند پاکستان کے اوپر ڈالا جاتا ہے۔ کشمیر میں ان کے فوجیوں کو گاجر مولی کی طرح کاٹا جاتا ہے تو رونا دھونا شروع کرکے پاکستان کو ذمہ دار ٹھہراتا ہے۔

ازلی دشمن نے مختلف شکلوں میں اپنے خفیہ اداروں کے اہلکار وطن عزیز میں داخل کر لئے۔ پاکستان کے اندر تخریب کاری کے مختلف واقعات میں بھارتی ایجنسیوں کو ملوث پایا گیا اور بین الاقوامی تنظیموں کو ثبوت بھی پیش کر دئے۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کے حاضر سروس افسروں کو گرفتار کر لیا گیا۔ سفارت کاروں کے لباس میں آنے والے ایجنسی کے افراد کو ڈی پورٹ کر دیا گیا۔

حال ہی میں بزدل دشمن نے کئی مقامات پر لوک پر فائر کئے۔ پاک فوج کے جوانوں نے دشمن کو جواب دیتے ہوئے نہ صرف ان کے توپ خانے کو خاموش کر دیا بلکہ ان کی کئی مورچوں کو تباہ کر دیا اور بہت سے فوجہ جہنم واصل کردئے۔ زمینی محاذ پر شکست کے بعد بھارت نے سمندر کا سہارا لے کر اپنے کے اندر اپنے ابدوز کو پاکستانی پانیوں میں داخل کر نے کی کوشش کی۔ تاہم ایمان کے طاقت سے سرشار سپاہیوں نے ان کے امیدوں پر پانی پھیر لیا اور انہیں مار بھگایا۔ اگلے ہی روز جنگی جنون سے مدمت دشمن نے وطن عزیز کے فضاؤں میں اپنا جاسوس ڈرون داخل کر لیا۔ شائد وہ بھول چکے تھے کہ پاکستانی مسلح افواج ہر لمحہ وطن عزیز کے حفاظت کے لیے چاق و چوبند رہتے ہیں اور لمحہ بھر کے لئے غفلت نہیں بھرتتے۔ ابھی ان کا کھلونا ڈرون 60 میٹر ہی اندر آیا تھا کہ ہمارے جوانوں نے اسے مار گرا کر ملبہ قبضے میں لے لیا۔

جنگی جنون اور انتہا پسند دشمن کو یاد رکھنا ہوگا کہ ان کا پالہ ایک ایسے قوم سے پڑا ہے جو ایمان کے جذبے سے سرشار ہیں۔ جنہوں نے اپنے سے تین گنا زیادہ اور اسلحہ سے لیس دشمن کو ملیا میٹ کر دیا تھا۔ وہی قوم جس کی کامیابی کا ذکر اﷲ رب العزت نے اپنے مقدس اور آخری کتاب میں کیا ہے۔ اگر دشمن نے ذرہ برابر بھی ہٹ دھرمی کی کوشش کی اور پاکستان کے خلاف کوئی غلط اقدام اٹھایا تو اس دفعہ وہ خود دنیا کے نقشے سے مٹ جائے گا۔
Abid Ali Yousufzai
About the Author: Abid Ali Yousufzai Read More Articles by Abid Ali Yousufzai: 97 Articles with 76368 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.