قیام پاکستان کا مقصد

 اﷲ رب العزت نے قرآن مجید میں ارشاد فرمایا’’اور یاد کر جب ابراھیم نے کہا اے میرے پروردگار! مجھ کو دکھا کہ تو مردے کو کس طرح زندہ کرے گا، فرمایا کہ کیا تم یقین نہیں لاتے؟ کہا کیوں نہیں، اس واسطے چاہتا ہوں کہ میرے دل کو تسکین ہو جائے، فرمایا تو چار جانور اڑنے والے پکڑ پھر انہیں اپنے ساتھ مانوس کرلے پھر (انہیں ذبح کرنے کے بعد) ہر پہاڑ پر ان کے بدن کا ایک ایک ٹکڑا رکھ دے پھر ان کو بلا تیرے پاس جلدی سے آئیں گے، اور جان لے کہ بے شک اﷲ زبردست حکمت والا ہے۔(سورۃ البقرہ :آیت 260:)سورۃ النمل کے اندراﷲ تعالیٰ نے ارشادفرمایا’’سلیمان نے فرمایا، اے درباریو!تم میں کون ہے کہ جو اس (ملکہ بلقیس)کا تخت میرے پاس لے آئے قبل اس کے کہ وہ میرے حضور مطیع ہو کر حاضر ہوں، ایک بڑا خبیث جن بولا کہ میں وہ تخت حضور میں حاضر کر دوں گا قبل اس کے کہ حضور اجلاس برخاست کریں اور میں بیشک اس پر قوت والا امانتدار ہوں، اس نے عرض کی جس کے پاس کتاب کا علم تھا کہ میں اسے حضور میں حاضر کر دوں گا ایک پل مارنے سے پہلے پھر جب سلیمان نے تخت کو اپنے پاس رکھا دیکھا کہ یہ میرے رب کے فضل سے ہے ، تاکہ مجھے آزمائے کہ میں شکر کرتا ہوں یا ناشکری، اور جو شکر کرے وہ اپنے بھلے کو شکر کرتا ہے اور جو ناشکری کرے تو میرا رب بے پرواہ ہے سب خوبیوں والا‘‘(سورۃ النمل :آیت 38,39,40)اہل ایمان اﷲ تعالیٰ کی قدرت و حکمت پرکامل یقین رکھتے ہیں ۔اﷲ تعالیٰ کی قدرت کیسے،کیوں،اگر،مگر،لیکن کی محتاج نہیں ۔ حضرت سلیمان علیہ السلام کے دور نبوت کے ولی کی یہ شان ہے کہ وہ پل مارنے سے پہلے اتنابھاری بھرکم تخت حاضرکرسکتے ہیں توپھرحضرت محمد ﷺ کی اُمت کے ولیوں کی شانِ کرامت کیاہوگی۔قرآن مجید میں اہل عقل کیلئے نشانیاں ہیں اوراہل ایمان یعنی مومنین کیلئے انعام کی خوشخبری ہے ۔اﷲ تعالیٰ نے فریایا’’یہ وہ کتاب ہے جس میں کوئی بھی شک نہیں، پرہیز گارو ں کے لیے ہدایت ہے (سورۃ البقرہ :آیت 2)اب جو کہے کہ وہ ایمان لایا،مسلمان ہوااورساتھ ہی اگر،مگر،لیکن کے چکرمیں رہے ،بلاشبہ اس نے ناشکری کی اور شک میں مبتلا ہوگیا۔دورحاضر ہی کو دیکھ لیں دین اسلام کے نفاذکاذکرآتے ہی کچھ لوگ سوال کرتے ہیں کہ دور بدل چکاہے اب اسلام کیسے نافذ ہوگا؟ایسے تمام لوگوں کیلئے جواب یہ ہے کہ دوربدلاہے خالق و مالک وہی اﷲ رب العزت ہے۔انسان اپنی پیدائش پرغورکرلے توکیسے،کیوں،اگر،مگر اورلیکن جیسی گمراہی سے بچ سکتاہے۔کیوں، کیسے،اگر،مگر کاراگ الاپنے والے اﷲ سبحان تعالیٰ کی کائنات کے ایک ذرے کی حقیقت تک نہیں پہنچ سکتے ۔کیسے ،کیوں کی جہالت میں ڈوب کرانسان گمراہ کن سوالات کے جوابات تلاشنے کی کوشش میں اپنی دنیا وآخرت برباد کربیٹھتاہے۔اﷲ تعالیٰ نے زمین کیسے بنائی؟زمین بنالی تھی توآسمان کیوں بنایا؟اتنے بلندوبالاپہاڑ کیسے کھڑے ہیں ؟جب پہاڑ اس قدرسخت اوراونچے ہیں توسمندراتنانرم اورگہراکیوں ہے؟ جب اﷲ تعالیٰ ہدایت عطافرماتاہے توبات سمجھ آجاتی ہے۔اﷲ رب العزت کے حکم سے ایک کھیت میں ایک ہی پانی لگتاہے پھربھی کریلہ سخت کڑوااورگناانتہائی میٹھاپیداہوتاہے۔کائنات رب رحمان کی ہے اوروہ جوچاہے کرنے پرقادرہے۔،سوال،جی کمزورمسلمان کیسے طاقتورکفارکیخلاف کھڑے ہوسکتے ہیں؟،جواب،جیسے میدان بدر میں ہزار سے زائد کفار جن کے پاس ایک ہزارکے قریب گھوڑے اور کثیر تعداد میں اونٹ اورجنگی سامان تھاکے مقابلے میں 313صحابہ کرام ؓ آٹھ شمشیریں، چھ زرہیں، دو گھوڑے ، ستر اْونٹوں اور مختصرجنگی ساز و سامان کے ساتھ اترے اوراﷲ تعالیٰ کی مدد سے فتح یاب ہوئے ۔دنیاآج بھی یاد کرتی ہے کہ غزوہ بدر میں تین سو تیرہ نفوس قدسیہ رسول اﷲ ﷺ کی دعاسے شیطانی قوتوں کے مقابلہ میں فتح یاب ہوئے۔وہ کس قدر بزرگی اور عظیم شان والے مجاہدین اسلام ٹھہرے کہ جن کے حق میں رسول اﷲ ﷺ نے دعائیں فرمائیں اوراﷲ سبحان تعالیٰ نے فرشتوں کو نازل فرمایا۔

جیسے تین سو تیرہ صحابہ کرام ؓ میدان بدر میں اترے تھے ٹھیک اسی طرح آج بھی مسلمان دنیاکی ہرطاقت سے ٹکراسکتے ہیں،سوال،جی حالات بہت خراب ہیں،اسلام دشمنوں کے پاس وسائل ہیں ،کفار کے پاس جاسوسی اورنگرانی کے تیزترین ذرائع ہیں وہ تومسلمانوں کے متعلق سب خبررکھے ہوئے ہیں پھرکیسے مسلمان لڑپائیں گے؟،جواب،کیافرعون خود کوکم طاقتورسمجھتاتھا؟حضرت موسیٰ علیہ السلام کی ولادت سے قبل خبرہوئی توفرعون نے تیس ہزارکے قریب بچے قتل کروادیئے تاکہ وہ بچہ جوان ہونے سے پہلے ہی مرجائے جوفرعون کی سلطنت برباد کرنے کیلئے بھیجاجانے والاتھا۔جیسے اﷲ تعالیٰ نے فرعون کوخبردینے کے بعدناصرف حضرت موسیٰ علیہ السلام کوزندہ رکھابلکہ فرعون کے محل میں پالااورپھراﷲ سبحان تعالیٰ نے جیسے اپنے بندے اوراُس کے ماننے والوں کوسمندرمیں راستہ عطافرمایااورخود کوطاقتورسمجھنے والے فرعونی لشکر کو غرق کردیا۔کیسے ،اگر،مگر،لیکن کی کیفیت سے نکلیں اور دیکھیں کہ اﷲ سبحان تعالیٰ ہی تمام کائنات کامالک و حاکم ہے اوررسول اﷲ ﷺ کی امت کی مددکیلئے اﷲ تعالیٰ فرشتے نازل فرمادیتاہے۔ یہ شانیں بھی اﷲ تعالیٰ نے اپنے حبیب ﷺ کی پیاری امت کوعطافرمائی ہیں کہ اپنے نبی ﷺ کی ناموس وختم نبوت ﷺاورغلبہ اسلام کاکام امت سے لیاجاتاہے ورنہ اﷲ تعالیٰ توپرندوں سے بھی کام لے لیتاہے۔جیسے اﷲ تعالیٰ نے اپنے گھر کی حفاظت کیلئے ننھے پرندوں کے ذریعے ہاتھی والوں کوتہس نہس کردیاتھا ۔ارشاد باری تعالیٰ ہے’’کیا آپ نے نہیں دیکھا کہ آپ کے رب نے ہاتھی والوں کے ساتھ کیا کیا۔کیا ان کے مکر کو بے کار نہیں کر دیا۔اور ان پر پرندوں کے جھنڈ پر جھنڈ بھیج دیئے۔جو ان کو مٹی اور پتھر کی کنکریاں مار رہے تھے۔پس انہیں کھائے ہوئے بھوسے کی طرح کر دیا‘‘(سورۃ الفیل)

اسلام نافذ ہوگیاتوپھرملک ترقی کیسے کرے گا؟پاکستان کوقائم ہوئے سترسال ہوگئے انتہاء درجہ بدعنوانی،ناانصافی،لوٹ گھسوٹ،بے ایمانی اورظلم وستم کے باجود بہتری کی طرف جانے والے ملک میں جب دین اسلام نافذ ہوگاتوبدعنوانی ختم ہوگی،انصاف کابول بالاہوگا،لوٹ گھسوٹ کوپھانسی چڑھادیاجائے گا،ایمانداری ہی معیار(میرٹ)ہوگی ظلم وستم کی داستانیں نایاب ہوجائیں گی توملک ایسے ترقی کرے گاجیسے دنیاکے کسی ملک نے نہ کی ہوگی۔ چونکہ مولویوں اورپیروں کو سیاست نہیں آتی،چونکہ علماء ،پیروں اورمسالک کے درمیان اتحاد واتفاق نہیں،چونکہ مولوی صاحب گفتگو بڑی سخت کرتے ہیں ،چونکہ تحریک لبیک پاکستان کے پاس وسائل کی کمی ہے،چونکہ علماء دین جمہوریت کے خلاف ہیں، چونکہ عاشقان رسول اﷲ ﷺ گستاخان رسول اﷲﷺ کیخلاف بہت سخت لہجہ رکھتے ہیں، چونکہ ان کے جلسوں میں خواتین شامل نہیں ہوتیں، چونکہ مولویوں کوتنظیم سازی نہیں آتی ،چونکہ اہل حق اپنے مواقف پرڈٹ جاتے ہیں، چونکہ حافظ خادم حسین رضوی تنہا کھڑاہوجاتاہے اوراتحاد کیلئے ترلے منتیں نہیں کرتا،چونکہ اُس کے چہرے پہ زہریلی منافقت نظرنہیں آتی،چونکہ انھیں حکومت کا تجربہ نہیں ،چونکہ وہ قادیانیوں کوکافرکہتے ہیں ،چونکہ دین اسلام سود کھانے کی اجازت نہیں دیتا،چونکہ اسلام نافذ ہوگیاتوحقدارکاحق دیناپڑے گا،چونکہ ،چونکہ وغیرہ وغیرہ۔ چونکہ دین اسلام نافذ ہوگیاتوسود خور نہیں بچ سکتے توکیا ملک و قوم کا مفاد اسی میں ہے کہ نظام حکومت چوروں ڈاکوؤں کے حوالے ہی رہنے دیاجائے؟ قرآن مجید اوراحادیث کے مطابق اگر،مگر،چونکہ ،چناچہ کی گنجائش نہیں ہے اور مومن کی شان یہ ہے کہ وہ لیکن،اگر،مگر،چونکہ،چناچہ ،کاش،کیسے ۔جیسے مایوس کن الفاظ کے چکرمیں پڑے بغیرصراط مستقیم پرچلنے کی طلب کرتاہے۔خلوص دل سے سچائی کارستہ اپناتاہے اوراﷲ تعالیٰ کی عطاکردہ تمام ترتوانائیاں پوری لگن کے ساتھ بروئے کارلاکراچھے اورکامیاب نتائج کیلئے اﷲ تعالیٰ کی بارگاہ میں رسول اﷲ ﷺ کے وسیلے سے التجاء پیش کرتاہے اورپرامید رہتاہے ۔یہی اہل حق کاشیوہ ہے۔اﷲ تعالیٰ کی مدد شامل حال ہوتی ہے توکامیابی وکامرانی حضورﷺ کے غلاموں کے قدم چومتی ہے۔یہ بات تہہ ہے کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان جس عظیم مقصد کیلئے قائم ہواہے وہ اﷲ تعالیٰ کے حکم سے پوراہوگا۔پاکستان اسلام کامضبوط قلعہ بنے گااورافواج پاکستان ہی غزہ ہند لڑے گی۔غزہ ہند کاآغاز آستانہ عالیہ اُویسیہ قصور سے ہوگا جس میں اﷲ تعالیٰ کی مدد سے فتح حاصل ہوگی۔قیام پاکستان کامقصد بھی یہی ہے کہ اس ملک میں اﷲ،رسول اﷲ ﷺ کادین اسلام نافذ ہواوردنیاکے سامنے اسلام کادرست موقف پیش کیاجائے۔

Syed Irfan Ahmad Shah
About the Author: Syed Irfan Ahmad Shah Read More Articles by Syed Irfan Ahmad Shah: 2 Articles with 1069 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.