پاکستانی فنکاروں کو شہرت بخشنے والے ناقابلِ فراموش کردار

بعض ڈراموں میں ادا کیے جانے والے کردار ایسے جاندار ہوتے ہیں کہ ڈرامہ دیکھنے والوں کو اپنے سحر میں پوری طرح جکڑ لیتے ہیں- درحقیقت ان کرداروں میں جان وہ باصلاحیت فنکار ڈالتے ہیں جو انہیں بہترین طریقے سے ادا کر رہے ہوتے ہیں٬ یہاں تک کہ دیکھنے والوں کو حقیقی زندگی کا گمان ہونے لگتا ہے- اور ان غیر معمولی کرداروں کو بھلانا بھی ناممکن ہوتا ہے کیونکہ مدتوں دل و دماغ پر چھائے رہتے ہیں- ایسے ہی چند ناقابلِ فراموش کردار مختلف پاکستانی ڈراموں میں بھی ادا کیے گئے جنہیں ادا کرنے والے فنکار شہرت کی بلندیوں پر جا پہنچے-
 

image
صنم سعید نے ڈرامہ “ زندگی گلزار ہے“ میں کشف نامی لڑکی کا مرکزی کردار نبھایا جس نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا-
 
image
احد رضا میر کو “ یقین کا سفر “ میں ڈاکٹر اصفی کے کردار سے شہرت حاصل ہوئی-
 
image
ماہرہ خان نے “ ہمسفر “ ڈرامہ میں خرد کا ناقابل فراموش کردار ادا کیا جسے بےپناہ پسند کیا گیا اور دیکھتے ہی دیکھتے ماہرہ خان پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کا معروف نام بن گئیں-
 
image
مایا علی “ من مائل “ میں مانو کے کردار کے ذریعے نمایاں ہوئیں اور قابلِ ذکر مقبولیت حاصل کی-
 
image
“ ذرا یاد کر “ میں زاہد احمد نے ایسے ایسی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا جسے کبھی نہیں بھلایا جاسکے گا-
 
image
میکال نے اپنی فنکاری کے جوہر “ شہرِ ذات “ میں ماہرہ خان کے مدمقابل دکھائے اور یہ حقیقی معنوں میں ناقابلِ فراموش پرفارمنس تھی-
 
image
اقراﺀ عزیز اس وقت مقبول ہوگئیں جب انہوں نے “ سنو چندا “ میں جیا کے کردار میں اپنے شاندار فنکاری سے جان ڈال دی-
 
image
فواد خان کی شہرت کی وجہ بھی “ ہمسفر “ ڈرامہ ہی بنا- اس ڈرامہ میں فواد خان نے اشعر کا کردار ادا کیا تھا-
YOU MAY ALSO LIKE:

There are some characters and roles that stick with us as the audience. Because of these roles being so famous, the actors associated with them shoot to stardom. They begin to be defined by that character and their following reaches brilliant new heights. Here are some Pakistani actors who reached similar stardom due to one particular role they did: