دو کروڑ حق مہر، گاڑی، دو کنال کا گھر اور بیس پلاٹ۔۔۔ ستاروں کی بڑھاپے کی شادیوں کی کہانیاں

image


پاکستانی شوبز انڈسٹری میں ایسے کئی ستارے ہیں جنہوں نے آسمان کی ساری چکا چوند ماند پڑجانے کے بعد شادی کا لڈو کھانے کا سوچا۔۔۔ان میں سے کچھ نے دوسری بار اور کچھ نے پہلی بار زندگی کے اس سفر پر نئے سرے سے چلنے کا سوچا-

انجمن
پنجابی فلموں کی جان انجمن نے اپنے شوہر کے انتقال کے بعد اپنے تینوں بچوں کے ساتھ ہی زندگی گزارنے کا فیصلہ کیا ۔۔۔لیکن عمر کے اس حصے میں انہیں اس شخص کی محبت نے مجبور کردیا جو کافی سالوں سے ان سے شادی کا خواہاں تھا۔۔۔پنجاب کے بزنس مین لکی علی سے شادی انجمن نے اپنے تینوں بچوں کی رضامندی کے بعد کی۔۔۔انہوں نے حق مہر میں دو کروڑ روپے، بیس پلاٹ، ہانڈا کار، دو کنال کا گھر لیا اور قریبی دوستوں اور خاندان والوں کے ہمراہ شادی کرلی۔۔۔انہوں نے اپنی شادی کی تصاویر خود میڈیا کے لوگوں کو بعد میں فراہم کیں اور کہا کہ میں بہت خوش ہوں اور جلد کوئی فلم پروڈیوس کروں گی۔۔۔شادی کے وقت ان کی عمر چونسٹھ برس ہے۔۔۔

image


تاج حیدر
پیپلز پارٹی کے سابق سینیٹر تاج حیدر نے پچھتر سال کی عمر میں ایک مقامی ٹی وی اینکر ناہید وصی سے شادی کی۔۔۔لوگوں نے اس شادی میں دلہن کو اور دلہا کو دیکھ کر دانتوں میں انگلیاں دبا لیں۔۔۔عمروں کا ایک بہت واضح فرق تھا اور یوں لگتا تھا کہ ناہید وصی نے یہ شادی کسی لالچ میں کی ہے۔۔۔ناہید وصی ہمدرد یونیورسٹی میں پروفیسر بھی ہیں اور ان دونوں کی شادی کامیاب ہے۔۔۔

image


شعیب اختر
پاکستانی کرکٹ کے اس ستارے کی شادی کی امیدیں لوگوں نے توڑ دی تھیں کیونکہ ایک تو راولپنڈی ایکسپریس کو غصہ بہت آتا تھا اور پھر ان کی طرف سے ایسا کوئی ارادہ ْطاہر نہیں ہوتا تھا ۔۔۔ایک زمانے میں فلمسٹار میرا نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ وہ شعیب اختر کی زندگی میں شامل ہونے کے لئے تیار ہیں کیونکہ ان کی اور نوید کی شادی تڑوانے کا ذمہ دار شعیب اختر ہے۔۔۔اس بیان کے بعد بھی بہت سارے لوگوں نے کافی مذاق بنایا لیکن پھر اچانک خبر آئی کہ شعیب اختر نے اپنی عمر سے کافی کم خاتون سے شادی کرلی اور یہ سب کچھ بہت ہی سادگی سے ہوا۔۔۔اب تو وہ والد بھی بن چکے ہیں۔۔۔

image
YOU MAY ALSO LIKE: