آل پاڑئی کانفرنس( APC)

آل پاڑئی کانفرنس کا مقصد اگر تو پاکستان کی بقا ھے.؟پاکستان کا روشن مستقبل ھے.؟ نئی نسل کے لیے ترقی یافتہ اور مساوی نظام زندگی ھے؟ تو میرا ذاتی خیال ھے کہ مجھے اس آل پاڑئی کانفرنس کا ساتھ دینا چاہئے اور اگر اس APC کا مقصد ذاتی مفاد ھے تو مجھ سمیت ہر نوجوان پاکستانی کو اس کو رد کرنا چاہیے..... فیصلہ آپ پر ?

میدان میں کھیلتے ھوۓ ہر کھلاڑی میں شکست تسلیم کرنے کا حوصلہ نہیں ھوتا یہ ظرف ظرف کی بات ھوتی ھے بلکہ ظرف اعلی میں تربیت پانے والے ہی شکست کو دل سے قبول کرتے ہیں.

25 جولائی 2018کو پاکستانی عوام نے اپنے ووٹ سے پاکستان میں تبدیلی کی بنیاد رکھی ہے اور اس شعور کی ہلکی سی رم جھم نے پاکستان کے تمام سابقہ سیاسی نانگا پربت سمجھے جانے والے کرداروں کو رائی کے پہاڑ ثابت کیا اور یہ بکھرتے نظر آۓ....

پاکستان تحریک انصاف نے اپنے مضبوط منشور اور بہادر لیڈر کی وجہ سے کامیابی حاصل کی ھے اور عوام کا اعتماد حاصل کیا ھے....

بڑے سالوں کے بعد پاکستانی عوام کو بہتری اور ترقی اپنا نصیب بنتا دکھائی دے رہا ھے... لیکن افسوس ہی افسوس کہ ....

25 جولائی کو پاکستان میں ایک جمہوری حکومت کی مدت مکمل ھونے کے بعد الیکشن ھوتا ھے اور 27 جولائی کو اسلام آباد میں اہل علم APC(آل پاڑئی کانفرنس ) بلا لی جاتی ھے جسکا مقصد صرف اور صرف پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی کو ڈی ریل کرنا ھے...

ان اہل علم کو نہ تو لال مسجد کے وقت اے پی سی (APC) یاد آئی کہ اگر اس وقت یہ قدم بڑھاتے تو ھو سکتا تھا کہ تباہی نہ ھوتی ایک فرقہ نفرت کی منزل کو نہ چھوتا....

یہ APC اگر پاکستان میں معاشی, سیاسی, تعلیمی, دہشت گردی, زنا, واقعہ قصور, فرقہ پرستی, مساوی عدل و انصاف, جیسے معاملات پر بلائی جاتی تو وہ آل پاڑئی کانفرنس یقیناً آمر ھو جاتی مگر افسوس کہ تب نہ تو پاکستان میں کوئی مسئلہ تھا اور نہ ہی کوئی پاکستان میں کوئی اہل علم ؤ دانش موجود تھا جو پاکستان میں امن و آمان کی صورت حال کو بہتر بنانے کے لیے اور عوامی ترقی کے آواز بلند کرتا,,,,

پاکسان میں ایک ہی آل پاڑئی کانفرنس کامیاب ثابت ھوئی اور وہ تھی آرمی سکول میں شہادت پانے والے بچوں کے موقعہ پر تھی تب پشاور میں تمام پاڑئی کا جع ھو کر پاکستان کے امن کے لیے ایک پیج پر یک زبان ھونا مناسب اور بہترین عمل تھا لیکن اس کے علاوہ کوئی بھی مفکر یہ بات یقیناً نہیں کہا سکتا کہ میں نے آواز بلند کی تھی....

مگر پاکستان کی تاریخ بتاتی ھے کہ جس بھی لیڈر کی جانب سے یا پاڑئی کی طرف سے کبھی بھی اگر آل پاڑئی کانفرنس بلائی گئ ھے یا بلانے کے لیے بات کی گئ ھے تو وہ اپنے ذاتی مفاد کے پیش نظر ھوئی ھے...

جسکی زندہ مثال میثاق جمہوریت والی آل پاڑئی کانفرنس ھے...

25جولائی 2018ء تبدیلی پاکستان کی فضا کے بعد 27 جولائی 2018 ء کو اہل علم ؤ ہنر, اہل دانش, اہل شعور, اہل مفکر, اہل اسلام ؤ شریعیت ,اہل وفا دار ملک, اہل جمہوریت کے پاسبانی کا تاج اپنے سر پر رکھنے والوں کو یہ پاک, صاف, اور شفاف الیکشن کے دو دن بعد ہی آل پاڑئی کانفرس بلانی پڑ گئی.....

تو میرے پیارے وطن کے عظیم سپوتوں, نوجوان اہل علم ؤ ہنر والوں , دانش مندی سے نئے پاکستان کی بنیاد رکھنے والوں . اہل شعور کا دامن پکڑ کر ووٹ کا استعمال کرنے والوں اللہ کے لیے ہوش میں رہنا کیونکہ یہ آل پاڑئی کانفرنس صرف اور صرف ذاتی مفاد, اقتدار, حکمرانی کے نشے اور کرسی اور جھنڈے والی گاڈی کے لیے تھی اس کانفرنس کا مقصد 25جولائی کو پاکستان میں تبدیلی کے سورج کو غروب کرنا ھے بس اور اسکے علاوہ اس کانفرنس کا کوئی تصور نہیں ہے....

اگر پاکستان تحریک انصاف 25 جولائی کو اس مقام پر پہنچ چکی ھے کہ وہ اقتدار میں آ کر پاکستان کی نوجوان نسل کو بہتر اور روشن مستقبل دینا چاہتی ھے.تعلیمی ,معاشی, صحت, کے نظام کو بہتر اور مساوی کرنا چاہیتی ھے تو براے مہربانی انکا ساتھ نہیں دے سکتے تو انکے راستے میں رکاوٹ بننے کی بھی کوشش نہ کی جاۓ...

میرا اللہ پاکستان کی حفاظت فرماۓ. پاکستانی افواج کو ان داخلی خود غرضی کا مقابلہ کرنے کی توفیق عطا فرماۓ اور پاکستان کی عوام کو اپنی آنے والی نسلوں کے بہتر اور روشن مستقبل کے لیے پاکستان کی بہتری کے لیے میدان میں موجود لوگوں کا ساتھ دینے کے لیے ہمت ؤ طاقت عطا فرماۓ.آمین
 

Babar Alyas
About the Author: Babar Alyas Read More Articles by Babar Alyas : 876 Articles with 473147 views استاد ہونے کے ناطے میرا مشن ہے کہ دائرہ اسلام کی حدود میں رہتے ہوۓ لکھو اور مقصد اپنی اصلاح ہو,
ایم اے مطالعہ پاکستان کرنے بعد کے درس نظامی کا کورس
.. View More