سپریم کورٹ کا سابق پنجاب حکومت کی کمپنیز کیخلاف اچھا اقدام

سابق پنجاب حکومت کی کمپنیز اور اتھارٹیز نیب کو ریفر۔۔
*پنجاب کی مختلف پبلک سیکٹرز کمپنیوں اور اتھارٹیوں میں بھاری تنخواہیں لینے والے سابق وزیر اعلیٰ کے منظور نظر اور چہیتے 62 افسروں کا کیس 63 کروڑ کی ریکوری کیلئے سپریم کورٹ نے نیب کو بھیج دیاہے*

*سپریم کورٹ بار کے سابق جنرل سیکرٹری آصف محمود چیمہ کے مطابق سپریم کورٹ نے ان افسروں کو سنہری موقع دیا تھا، یہ عدالت میں زائد رقم جمع کرادیتے تو انکی نوکریاں بچ سکتی تھیں۔ تاہم اب بھی انکے مستقبل کا فیصلہ عدالت کے رحم وکرم پر ہے*

*نگران حکومت نے عدالت کے حکم پر تمام افسروں کے سیلری پیکیجز کی تفصیل فراہم کردی ، اب زائد رقم واپس کرنا ہوگی اور نیب میں پلی بارگین کے ذریعہ زائد مالی مراعات واپس کرنیوالے افسرمجرم تصور ہونگے اور کسی بھی پبلک آفس کیلئے نااہل ہو جائینگے*

*سپریم کورٹ کا نیب کو کیس بھجوانے سے قبل یہ افسر زائد مالی مراعات رضاکارانہ طور پر واپس کردیتے تو نوکریاں محفوظ تھیں*

*ایک افسر کے مطابق انکا کیس سابق سیکرٹری سروسز فرحان عزیز خواجہ اور چیف سیکرٹری پنجاب زاہد سعید نے خراب کیا کیونکہ انہوں نے عدالت کے باربار حکم اور سرزنش کےباوجودمطلوبہ معلومات فراہم نہ کیں اور مٹی ڈالنے کی پالیسی پر عمل کیا*

*نیب کی طرف سے ریفر کئے افسروں میں پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے 19، صوبائی سول سروس کے 31 اور پولیس سروس پاکستان کے 6 جبکہ دیگروفاقی سروسز کے 6 افسر شامل ہیں۔*

*پنجاب کی کمپنیوں اور اتھارٹیوں میں متاثر ہونیوالے افسروں میں پی اے ایس آفیسرز میں احد خاں چیمہ، خالد شیر دل، ڈاکٹر ناصر جاوید، علی سرفراز حسین ، شاہد زمان مہمند ، کپیٹن (ر) محمد عثمان ، وسیم اجمل چودھری ، نبیل جاوید ، سید نجم احمد شاہ ، ڈاکٹر رانا عبدالجبار، ڈاکٹر راحیل احمد صدیقی ، کپیٹن (ر) ظفر اقبال ، عائشہ حمید ، ذیشان جاوید ، ظہیر عباس ملک شامل ہیں۔صوبائی سروس کے افسروں میں محمد علی عامر ، محمد ذوالقرنین ، ڈاکٹر ندیم سہیل، عون عباس بخاری، عبدالزاق ، فیصل فرید، ڈاکٹر طاہر علی اکبر، توصیف دلشاد، سیلم احمد خاں رانا، ڈاکٹر سہیل انور چودھری ، طاہر رضا ہمدانی ، وقار عظیم ، نور الرحمٰن ،مرزا نصیرعنائت ، نوید اکبر، عبدالرزاق، سیدہ شبانہ نجف، خالد مجید ، شکیل احمد بھٹی ، اسلم شاہد، رانا عبدالجبار خان ، خالد پرویز، خالد مجید ، تنویر احمد ، فیاض احمد ، عامر حسین غازی ، شاہد لطیف ، عمر فاروق اور بابر الرحمٰن شامل ہیں۔ پولیس سروس کے ملک علی عامر ، اکبر ناصر خان ، محمد کامران خان ، نثار احمد چیمہ اور اطہر اسماعیل امجد شامل ہیں۔*

*دیگرسروسز کے جواد احمد قریشی ، رفاقت علی بھنگو، محمد بابر چوہان ،چودھری جمیل احمد ، ایا ز علی خان ، محمد الیا س غوری اور جاوید احمد شامل ہیں جبکہ دو افسر سہیل احمد ٹیپو اور فراست اقبال دوران سروس وفات پا چکے ہیں۔*
 

Mian Khalid Jamil {Official}
About the Author: Mian Khalid Jamil {Official} Read More Articles by Mian Khalid Jamil {Official}: 361 Articles with 301723 views Professional columnist/ Political & Defence analyst / Researcher/ Script writer/ Economy expert/ Pak Army & ISI defender/ Electronic, Print, Social me.. View More