کنجوسی کی ناقابلِ یقین داستان رقم کرنے والے 7 ارب پتی

شطرنج کے مشہور کھلاڑی چارلس اے جیف نے ایک مرتبہ کہا تھا کہ “ آپ کبھی بھی اپنے ذریعہ روزگار سے امیر نہیں بنتے ہیں بلکہ آپ اپنی خرچ کرنے والی عادات سے امیر بنتے ہیں“- بلاجھجک اس بات کا دعویٰ کیا جاسکتا ہے دنیا میں کئی ایسے انتہائی امیر ترین انسان موجود ہیں جو اپنی عیاشیوں اور فضول خرچیوں کی وجہ سے دنیا بھر میں شہرت رکھتے ہیں- لیکن اس کے برعکس دنیا میں کئی چند ایسے ارب پتی افراد بھی پائے جاتے ہیں جو انتہائی کفایت شعاری کے سادہ طرزِ زندگی اپنائے ہوئے ہیں جبکہ ان کا شمار دنیا کے امیر ترین انسانوں میں ہوتا ہے- یہ ارب پتی اس حد تک کم خرچ پر مشتمل زندگی گزارتے ہیں کہ اپنی انہی عادات کی وجہ سے دنیا کے بخیل ترین ارب پتی سمجھے جاتے ہیں-
 

بل گیٹس - 10 ڈالر کی گھڑی
بل گیٹس کے نام سے کون واقف نہیں- یہ اس وقت دنیا کے دوسرے سب سے امیر ترین انسان ہیں- ان کے اثاثوں کی مالیت 93 ارب ڈالر سے زائد ہے- لیکن آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ اتنی دولت ہونے کے باوجود انہوں نے جو گھڑی پہن رکھی ہوتی ہے اس کی مالیت صرف 10 ڈالر ہے- یہی نہیں بلکہ بل گیٹس اپنے گھر کے برتن بھی خود اپنے ہاتھوں سے دھوتے ہیں کیونکہ ڈش واشر استعمال کرنے سے بجلی کا ضیاع ہوتا ہے-

image


مارک زکر برگ - 30 ہزار ڈالر کی گاڑی
فیس بک کے بانی مارک زکر برگ بھی دنیا کے امیر ترین انسانوں میں سے ایک ہیں- اس وقت بھی مارک زکر برگ کے اثاثوں کی مالیت 73 ارب ڈالر سے زائد ہے- لیکن ان کا ہیڈ افس تک انتہائی سادہ ہے- اگر بات کی جائے ان کی ذاتی زندگی کی تو انہوں نے چند سال قبل ایک چینی خاتون سے شادی کی اور وہ بھی انتہائی سادگی کے ساتھ- مارک زکر برگ کے زیرِ استعمال گاڑی بھی انتہائی عام سی ہے جس کی مالیت 30 ہزار ڈالر تک ہے- مارک زکر برگ نے سال 2011 میں 7 ملین ڈالر کا گھر تو خریدا لیکن ان کے اثاثوں کے مقابلے میں یہ گھر بھی انتہائی سادہ تھا-

image


وارن بفٹ - 31500 ڈالر کا پرانا گھر
وارن بفٹ 84 ارب ڈالر کے ساتھ دنیا کے امیر ترین انسان ہیں- اتنے امیر ترین انسان ہونے کے باوجود وارن اب بھی ایک پرانے گھر میں رہائش پذیر ہیں جو کہ 1958 میں 31500 ڈالر کا خریدا گیا تھا- یہ صرف 5 کمروں کا حامل گھر ہے- Berkshire Hathaway کے چیف ایگزیکٹو وارن بفٹ اس گھر کو اپنی زندگی کی تیسری بڑی سرمایہ کاری قرار دیتے ہیں- وارن ایک انتہائی سادہ طبعیت کے مالک سمجھے جاتے ہیں-

image


چارلی ایریگن - سادہ پیپر بیگ میں لنچ
یہ ڈش نیٹ ورک کے بانی اور مالک ہیں اور ان کے اثاثوں کی مالیت 13 ارب ڈالر سے زائد ہے- چارلی جو بڑے بڑے کیسینو اور ہوٹل خریدنے کی طاقت رکھتے ہیں وہ اب تک گھر سے ایک سادہ پیپر بیگ میں کھانا ساتھ لے کر آتے ہیں- وہ اسی کھانے کو گرم کر کے کھاتے ہیں اور اس لنچ باکس میں ایک مشروب اور ایک عدد سینڈوچ ہوتا ہے- اتنی دولت ہونے کے باوجود چارلی اور ان کی اہلیہ گزشتہ 20 سالوں سے ایک سادہ سے گھر میں مقیم ہیں-

image


جان کوڈویل - بال خود کاٹتے ہیں
یہ موبائل فون ریٹیلر فون فور ون کے مالک ہیں اور ایک امریکن ارب پتی شخص ہیں- ان کے پاس 13 ارب ڈالر سے زائد کے اثاثے موجود ہیں- لیکن یہ انتہائی سادہ طرزِ زندگی گزاتے ہیں٬ یہاں تک کہ یہ اپنے بال بھی خود کاٹتے ہیں-

image


امینزیو اورٹیگا - ملازمین کے ساتھ لنچ
یہ دنیا کے چھٹے اور یورپ کے دوسرے امیر ترین انسان ہونے کے باوجود نہایت سادہ زندگی بسر کرتے ہیں- یہ زارا کلاتھنگ کے مالک ہیں- یہ انتہائی سادہ سے اپارٹمنٹ میں رہائش اختیار کیے ہوئے اور روزانہ کیفے ٹیریا میں بیٹھ کر اپنے ملازمین کے ساتھ ہی لنچ کرتے ہیں-

image

عظیم پریم جی - ٹوائلٹ پیپر رول کا بھی حساب
بھارت کے سب سے مالدار ٹیک ٹائیکون عظیم پریم جی نہایت کم بجٹ پر مشتمل زندگی گزارتے ہیں اور اپنے اخراجات کے معاملے میں احتیاط سے کام لیتے ہیں- یہاں تک کہ اکثر بین الاقوامی دوروں سے واپسی پر گھر پہنچنے کے لیے ائیرپورٹ سے رکشے میں ہی سوار ہوجاتے ہیں- بین الاقوامی دوروں کے دوران بھی یہ ہمیشہ سیکنڈ ہینڈ گاڑیوں کا ہی استعمال کرتے ہیں- جہاز کی اکانومی کلاس میں سفر کرتے ہیں اور کمپنیوں کے گیسٹ ہاؤسز میں ہی رہائش اختیار کرتے ہیں- یہ اخراجات کے معاملے میں اتنی زیادہ احتیاط برتتے ہیں کہ اپنی کمپنی کے ٹوائلٹ میں ٹوائلٹ پیپر رولز پر گہری نظر رکھتے ہیں اور ملازمین کو یہ یاد دہانی کرواتے رہتے ہیں کہ آفس بند کرنے سے قبل تمام لائٹس آف ضرور کرنی چاہئیں-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

As Belarusian-American chess master Charles A. Jaffe once claimed, “It’s not your salary that makes you rich, it’s your spending habits.” Not surprisingly, many of the wealthiest people on earth have distinct penny-pinching habits that have paved the road to their success and vast fortunes.