پراسرار مخلوقات جو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہوگئیں

عام طور پر ہم یہ سمجھتے ہیں کہ ہم ہر بات سے واقف ہیں لیکن حقیقت میں ہماری یہ دنیا پراسرایت سے بھری پڑی ہے- آئے روز کوئی نہ کوئی ایسا پراسرار واقعہ رونما ہوتا ہے جو ہمیں حیران کردیتا ہے- اگر بات کی جائے تو دنیا کی پراسرار مخلوق کی تو آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ چند پراسرار مخلوق ایسی بھی ہیں جنہیں کیمرے کی آنکھ محفوظ کرنے میں کامیاب ہوگئی- تاہم پھر بھی ان ویڈیوز کی کوئی ضمانت نہیں لی جاسکتی کیونکہ ان کی تصدیق ممکن نہیں-
 

روسی بلا
روس میں ایک مکڑی نما مخلوق کو عمارت پر چڑھتا ہوا دیکھا گیا- یہ ایک دیو قامت مخلوق تھی جس کی حقیقت سے کوئی واقف نہیں- اور اس مخلوق کی باقاعدہ ویڈیو ریکارڈ ہوئی تھی- کیمروں نے جب اس مخلوق کے حرکت کرنے کی ویڈیو ریکارڈ کی تو عمارت کے آس پاس کے علاقوں میں بھی خوف و ہراس پھیل گیا- اسی مخلوق کے ایک اور عمارت پر چڑھنے کی ویڈیو بھی موجود ہے- یہ مناظر انتہائی ڈراؤنے اور خوفناک ہیں- لیکن اس سب کی حقیقت آج تک ایک سوالیہ نشان ہے-


چین میں پراسرار مخلوق
چین میں ایک ندی کی صفائی کے دوران اہلکاروں کو ایک پراسرار مخلوق نظر آئی جس کی شکل کتے سے ملتی تھی- یہ ایک درندہ صفت مخلوق تھی اور اس جانور کے دانت اس حد تک تیز تھے اسے پکڑ کر جس لوہے کے پنجرے میں بند کیا گیا اس نے اس پنجرے تاریں تک کاٹ ڈالیں- اس کے علاوہ یہ پراسرار اور خوفناک جانور تیز ترین پنجوں کا مالک بھی تھا-


دیوہیکل سانپ
آئس لینڈ کے متعدد رہائشیوں کے مطابق سمندر کی گہرائی میں ایسا سانپ پایا جاتا ہے جس کا سائز ناقابلِ یقین حد تک بڑا ہے- بعض مقامی افراد کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس سانپ کو دیکھ رکھا ہے- سال 2012 میں ایک شخص اس مخلوق کی تصویر بنانے میں کامیاب تو ہوگیا لیکن بعد میں یہ بھی سنا گیا کہ یہ کوئی مچھلیاں پکڑنے والے جال کا حصہ تھا- اس مخلوق کو دنیا Loch Ness Monster کے نام سے بھی جانتی ہے- کہا جاتا ہے کہ یہ مخلوق آئس لینڈ کی برفانی جھیلوں رہائش اختیار کرنا پسند کرتی ہے-


بندر نما جانور
اس پراسرار جانور کی آنکھیں ایک دوسرے سے اس حد تک نزدیک ہیں کہ جیسے ایک دوسرے سے ہی منسلک ہوں- اس جانور کی اگلی ٹانگیں پچھلی ٹانگوں کی نسبت چھوٹی ہیں- اکثر لوگ اسے مافوق الفطرت مخلوق قرار دیتے ہیں اور ہر کسی کی اپنی رائے ہے- لیکن یہ ہے کیا آج تک کوئی نہیں جان سکا-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

Weird creatures and monsters always fascinate us. Even if it scares the heck out of us. The more bizarre, the better. Just like these sightings caught on camera. These creatures have been the subject of myths and legends and until now have not been proven to be 100 percent real. Let’s admit it, truth is stranger than fiction. Check out these mysterious creatures caught on camera.