دنیا کے مہنگے ترین جنازے٬ مرنا بھی آساں نہیں

مرنے کے بعد جنازوں یا آخری رسومات کی ادائیگی پر آنے والی لاگت بھی کم نہیں ہوتی- لیکن آپ امیر معاشروں میں ان جنازوں پر خرچ ہونے والی رقم کا اندازہ بھی نہیں لگا سکتے- امیر معاشروں کے جنازے بھی ان کے شاہانہ طرز زندگی کی ہی ایک جھلک ہوتے ہیں- یہاں ہم آپ کو دنیا ایسے افراد کے بارے میں بتارہے ہیں جن کی آخری رسومات کی ادائیگی پر سب سے زیادہ رقم خرچ کی گئی-
 

Michael Jackson
عالمی شہرت یافتہ امریکی گلوکار مائیکل جیکسن کی موت سال 2009 میں واقع ہوئی تھی- مائیکل جیکسن کی آخری رسومات کی ادائیگی پر 1 ملین ڈالر کی لاگت آئی تھی جبکہ لاس اینجلس کی حکومت نے اس کے علاوہ 1.3 ملین ڈالر خرچ کیے تھے- حکومت نے یہ رقم اس جنازے کی لائیو کوریج کے لیے خرچ کی کیونکہ یہ جنازہ ٹی وی پر لائیو دکھایا گیا تھا- 25 ہزار ڈالر کی مالیت کا تو صرف وہ سونے کا تابوت تھا جس میں رکھ کر مائیکل جیکسن کو دفن کیا گیا تھا-

image


Margaret Thatcher
یہ پہلی برطانوی خاتون وزیراعظم تھیں اور ان کا انتقال 8 اپریل 2013 کو ہوا- ان کی آخری رسومات کی ادائیگی سرکاری اعزاز کے ساتھ کی گئی تھی- ایک اندازے کے مطابق ان کی آخری رسومات کی ادائیگی پر 5.3 ملین ڈالر کی رقم خرچ ہوئی تھی- آخری رسومات کیتھیڈرل کے سینٹ پال چرچ میں ادا کی گئیں تھی جس میں 2 ہزار افراد نے شرکت کی تھی-

image


Princess Diana
شہزادی ڈیانا کی موت 1997 میں پیرس میں ایک کار حادثے میں ہوئی تھی اور یہ پوری دنیا کے لیے ایک بہت بڑا سانحہ تھا- اس وقت ڈیانا کی عمر 36 سال تھی- ڈیانا کی آخری رسومات کی ادائیگی ٹیلی ویژن پر براہ راست نشر کی گئی تھی جسے دنیا بھر میں 2.5 بلین افراد نے دیکھا تھا- اس وقت ان رسومات کی ادائیگی پر 6.6 ملین ڈالر کی رقم خرچ ہوئی تھی جو آج کے اعتبار سے 10.3 ملین ڈالر بنتی ہے-

image


Pope John Paul II
پاپ جان پال دوئم کی موت سال 2005 میں واقع ہوئی- اور یہ 1978 سے لے کر 2005 تک یعنی اپنی موت تک کیتھولک چرچ کے سربراہ رہے- ان کی آخری رسومات کی ادائیگی تمام ریاستوں کے سربراہوں نے شرکت کی- ان سربراہان میں 70 صدر اور وزیراعظم٬ 5 ملکہ٬ 4 بادشاہ اور 14 دیگر مذہبی افراد بھی شامل تھے- ان رسومات کی ادائیگی پر 11.9 ملین ڈالر کی خطیر رقم خرچ کی گئی-

image


Queen Elizabeth, the Queen Mother
ملکہ الزبتھ کا انتقال 101 سال کی عمر میں ہوا اور ان کی آخری رسومات کی ادائیگی کو بھی ٹی وی چینل پر براہ راست نشر کیا گیا- سال 2002 میں ان رسومات پر 9.1 ملین ڈالر کی رقم خرچ کی گئی جو کہ آج کے حساب سے 12.5 ملین ڈالر بنتی ہے- اس موقع پر برطانیہ میں 2 منٹ کی خاموشی بھی کی گئی-

image


John F. Kennedy
امریکی صدر جان ایف کینیڈی کو 22 نومبر 1963 کو ایک قاتلانہ حملے میں اس وقت ہلاک کیا گیا تھا جب وہ دلاس میں تھے- اس خبر نے امریکہ سمیت پوری دنیا کو چونکنے پر مجبور کر دیا- امریکی صدر کی لاش کو واشنگٹن ڈی سی لایا گیا جس کے نظارے کے لیے وہاں ہزاروں افراد موجود تھے- اس وقت اس امریکی صدر کی آخری رسومات کی ادائیگی پر جتنی رقم خرچ ہوئی وہ آج کے حسان سے 15 ملین ڈالر بنتی ہے-

image

Alexander the Great
الیگزینڈر کی موت 323 قبل مسیح میں واقع ہوئی تھی اور اس وقت الیگزینڈر کی آخری رسومات کی ادائیگی پر جنتی رقم خرچ ہوئی تھی وہ آج کے اعتبار سے 600 ملین ڈالر بنتی ہے- الیگزینڈر کو بھی سونے کے تابوت میں رکھ کر دفنایا گیا تھا- یہ سونے کا تابوت سونے سے ہی تیار کردہ بگھی میں رکھ کر دفنایا گیا- اس بگھی کو 60 گھوڑے کھینچ کر لائے تھے- اس بگھی کو ڈیزائن کرنے اور تیار کرنے میں 2 سال کا عرصہ لگا تھا- لیکن یہ کوئی نہیں جانتا کہ اس عرصے کے دوران الیگزینڈر کی لاش کو کیسے محفوظ بنایا گیا تھا-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

Funerals aren't cheap. But as you'd expect, for the richest in society their funeral is a reflection of how they lived in life, and can cost millions. Click ahead to discover some of the most expensive funerals ever and what they cost in today's money.