شیطان کا سامانِ تجارت اور اُس کے خریدار

ایک دفعہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی ملاقات ابلیس لعین کے ساتھ ہوئی وہ چار گدھوں کو ہانک رہا تھا ان گدھوں پر سامان لدا ہوا تھا ۔
حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے ابلیس لعین سے ان گدھوں کے بارے میں پوچھا ۔ ابلیس نے جواب میں کہا
"تجارت کا سامان ان گدھوں پر لدا ہے اور خریدنے والوں کو ڈھونڈ رہا ہوں
حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے اس کی بات سن کر پوچھا :
پہلے گدھے پر سامان کیا ہے ؟
ابلیس نے کہا"ظلم"
حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے پوچھا اسے کون خریدے گا
ابلیس نے کہا"بادشا"
حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے دوسرے گدھے کے بارے میں سوال کیا
ابلیس نے کہا"حسد"
حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے پوچھا اسے کون خریدے گا
ابلیس نے کہا"اہل علم"
حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے تیسرے گدھے کے بارے میں سوال کیا
ابلیس نے کہا"خیانت"
حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے پوچھا اسے کون خریدے گا
ابلیس نے کہا"تاجر"
حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے چوتھے گدھے کے بارے میں سوال کیا
ابلیس نے کہا"مکر و فریب"
حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے پوچھا اسے کون خریدے گا
ابلیس نے کہا"عورتیں"
(بحوالہ: المستطرف ج 2 صفحہ 292)

YOU MAY ALSO LIKE: