اقلیتوں سے ناروا سلوک کا الزام ۔۔۔جھوٹ کا پلندہ

پیارے نبی حضرت محمد ﷺ کا فرمان ہے ’’خبردار! جس کسی نے کسی معاہد (اقلیتی فرد) پر ظلم کیا یا اس کا حق غصب کیا یا اس کو اس کی استطاعت سے زیادہ تکلیف دی یا اس کی رضا کے بغیر اس سے کوئی چیز لی تو روزِ قیامت میں اس کی طرف سے (مسلمان کے خلاف) جھگڑوں گا۔‘‘حضور نبی اکرم صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم کے عہد میں ایک دفعہ ایک مسلمان نے ایک غیر مسلم کو قتل کر دیا حضور نبی اکرم صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم نے قصاص کے طور پر اس مسلمان کے قتل کیے جانے کا حکم دیا اور فرمایا ’’غیر مسلموں کے حقوق کی حفاظت میرا سب سے اہم فرض ہے۔‘‘ سانچ کے قارئین کرام !وطن عزیز پاکستان ایک نظریاتی مملکت ہے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے کہا تھا کہ ’’ہم نے پاکستان کا مطالبہ ایک زمین کا ٹکڑا حاصل کرنے کے لئے نہیں کیا تھا بلکہ ہم ایک ایسی تجربہ گاہ حاصل کرنا چاہتے تھے جہاں ہم اسلامی اصولوں کو آزما سکیں(اسلامیہ کالج پشاور جنوری 13، 1948)، ایک اور بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے قائد اعظم نے فرمایا "اسلام ہمیں ایک مکمل ضابطہ حیات دیتا ہے یہ نہ صرف ایک مذہب ہے، بلکہ اس میں قوانین، فلسفہ اور سیاست سب کچھ ہے درحقیقت اس میں وہ سب کچھ موجود ہے جس کی ایک آدمی کو صبح سے رات تک ضرورت ہوتی ہے جب ہم اسلام کا نام لیتے ہیں تو ہم اسے ایک کامل لفظ کی حیثیت سے لیتے ہیں ہمارا کوئی غلط مقصد نہیں، بلکہ ہماری اسلامی ضابطہ کی بنیاد آزادی، عدل و مساوات اور اخوت ہے " اسلام میں اقلیتوں کے ساتھ اچھا سلوک روا رکھنے کے واضح احکامات موجود ہیں آئین پاکستان میں بھی اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے قیام پاکستان سے لے کرتادم تحریراقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل رہی ہے اور رہے گی وطن عزیزپاکستان میں تمام مذاہب کے لوگوں کی عبادات کی مکمل حفاظت حکومت کی ذمہ داری ہے اِسی بنا پرہر حکومت نے اپنی آئینی ،قانونی ذمہ داری کو بھر پور طریقہ سے ادا کیا ہے پاکستان کے ہر شہر اور علاقہ میں عیسائی ،ہندو ،سکھ اور دیگرمذاہب کے ماننے والے اپنی عبادت گاہوں میں آزادی سے اپنی مذہبی رسومات ادا کرتے ہیں بلکہ سرکاری ملازمتوں میں بھی کوٹہ مختص ہے جس پر حکومت سختی سے کاربند ہے ایک معتبر اخبار کی خبر کے مطابق گزشتہ روز امریکہ نے پاکستان سمیت دس ممالک کو مذہبی آزادی کی خلاف ورزیوں پر بلیک لسٹ کردیا ہے گذشتہ ایک برس سے پاکستان اس سلسلے میں واچ لسٹ میں شامل تھا لیکن صورت حال زیادہ بگڑ جانے کے باعث اب انتہائی تشویش ناک کیٹگری میں شامل کردیا گیا ہے اس کے علاوہ گیارہ دہشت گرد تنظیموں کو بھی انتہائی تشویشناک کیٹگری میں شامل کیا گیا ہے امریکی وزیر خارجہ مائیکل پومپیو نے روس، ازبکستان اور کوموروس کوخصوصی واچ لسٹ میں ڈالنے کا بھی اعلان کیا جو سب سے زیادہ تشویش ناک کیٹگری ہے امریکی وزیر خارجہ مائیکل پومپیو نے منگل کے روز ایک بیان میں مذہبی آزادی کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے دنیا بھر کے ملک کی صورت حال کے بارے میں تازہ رپورٹ کے خاص خاص نکات بیان کئے۔ خصوصی تشویش والے ممالک میں پاکستان کے علاوہ چین ،برما، ایران، شمالی کوریا، سوڈان، سعودی عرب، ترکمانستان،تاجکستان اور اری پٹریاشامل ہیں گیارہ دہشت گرد تنظیمیں بھی انتہائی تشویشناک بلیک لسٹ میں شامل کی گئیں جن کے نام میں القاعدہ، داعش ، طالبان، النصرت فرنٹ، عرب القاعدہ، الشباب، بوکوحرام، ہوتی قبائل اور داعش حراسانی امریکی وزیر خارجہ نے تبایا کہ بین الاقوامی مذہبی آزادی کے ایکٹ مجریہ 1998کے تحت ان ممالک اور تنظیموں کی حیثیت کا تعین 28نومبر کو کیا گیا تھا جس کا وہ اب اعلان کررہے ہیں مسٹر پومپیو نے واضح کیاکہ دنیا بھر میں مختلف افراد کو ان کے عقائد کی بناء پر ہراساں کیا جارہا ہے اور انہیں گرفتاریوں اور قتل اور سخت سزاؤں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ایسی دباؤ کی ظالمانہ کارروائیوں پر امریکہ خاموش تماشائی بن کر نہیں رہ سکتا بین الاقوامی مذہبی آزادی کا تحفظ اور فروغ ٹرمپ انتظامیہ کی خارجہ پالیسی میں اولین ترجیح ہے،سانچ کے قارئین کرام !امریکہ کی جانب سے اسلامی ممالک پاکستان ، ایران، سعودی عرب، ترکمانستان،تاجکستان کو اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک کی بنا پر بلیک لسٹ کرنا انتہائی افسوس ناک ہے امریکہ بہادر نے جس طرح پوری دنیا میں مسلمان ممالک کے ساتھ رویہ اپنا رکھا ہے اُس پر تمام اسلامی ممالک کو امریکہ سے تعلقات اور تجارت کے حوالہ سے ایک نئی اور الگ حکمت عملی اپنانا وقت کی اہم ضرورت ہے بلیک لسٹ کی خبر کے کچھ دیر بعد ایک نجی ٹیلی وژن نے دعوی کیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان کو سفارتی میدان میں ایک اور بڑی کامیابی مل گئی ہے نجی ٹی وی اے آر وائے نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ نے گزشتہ روز پاکستان کومذہبی پابندیوں کی خصوصی تشویشی فہرست میں شامل کر دیا تھا جس پر پاکستان کی جانب سے آج صبح جواب جاری کیا گیا جس میں امریکہ کے اس اقدام کو مکمل طور پر مسترد کرد یا گیا تاہم اب خبر آئی ہے کہ امریکہ نے پاکستان کو مذہبی پابندیوں کی خصوصی تشویشی فہرست سے استثنیٰ دے دیا ہے امریکی سفارتخانے کا کہناہے کہ پاکستان کو استثنیٰ اہم امریکہ قومی مفاد میں دیا گیا جبکہ یہ استثنیٰ امریکی وزیر خارجہ کی جانب سے پاکستان کو دیا گیا ہے یاد رہے کہ اس فہرست میں امریکہ کی جانب سے چین ، سعودی عرب اور انڈونیشیا کے علاوہ دیگر اور ممالک کو بھی شامل کیا گیا تھا تاہم ابھی یہ واضح نہیں ہو سکا ہے کہ یہ استثنیٰ پاکستان کے علاوہ اور کس ملک کو بھی دیا گیا ہے٭٭٭

Muhammad Mazhar Rasheed
About the Author: Muhammad Mazhar Rasheed Read More Articles by Muhammad Mazhar Rasheed: 129 Articles with 121836 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.